حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس اللہ جل جلالہ کا (بہت بہت) شکر ہے، جو مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ۳۔ یا یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔1 اس اللہ تعالیٰ کا (بہت بہت) شکر ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد ۔ِجلادیا اور اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے۔ ۴۔ یا یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ لَا شَرِیْکَ لَکَ، سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ، اِنِّیْ اَسْتَغْفِرُکَ لِذَمنْـبِیْ ۔وَاَسْالُکَ رَحْمَتَکَ، اللّٰھُمَّ زِدْنِیْ عِلْمًا وَّلَا تُزِغْ قَلْبِیْ بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنِیْ وَھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً، اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ۔2 تیرے سوا کوئی لائقِ عباد ت نہیں، نہ تیرا کوئی شریک ہے، تو (برائی سے) پاک ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اپنے گناہ کی مغفرت چاہتا ہوں اور تیری رحمت کا طلبگار ہوں، اے اللہ! تو میرے علم میں اضافہ فرما اور تو مجھے ہدایت کردینے کے بعد میرے قلب کو گمراہ مت کر اور تو مجھے اپنی باگارہ سے رحمت (خاصہ)عطا فرما۔ بے شک تو بہت بڑا عطا فرمانے والا ہے۔ ۵۔ اور یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَھَّارُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَھُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ۔3 ایک اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں، جو (سب سے) زبردست ہے، آسمانوں اور زمین کا اور جو آسمان و زمین کے درمیان ہے (سب کا) پروردگار ہے۔ وہ (سب پر) غالب ہے، بہت بخشنے والا ہے۔ ۶۔ بیدار ہوتے ہی یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔1 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلاہے، کوئی اس کا شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اُسی کے لیے (سب) تعریف ہے، وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ سب تعریف اللہ کے لیے اور اللہ (ہربرائی سے) پاک ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے اور ہر طاقت اور ہر قوت صرف اللہ کی جانب سے ہے۔ اس کے بعد مغفرت کی دعا کرے اور کہے اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْیا اور کوئی دعا مانگے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے۔ اس کے بعد وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص رات کو بیدار ہوتے ہی مذکورہ بالا دعا پڑھ کر مغفرت کی دعا مانگے گا یا اور کوئی دعا مانگے گا، اس کی دعا قبول ہوگی اور وضو کرکے دو رکعت (تحیۃ الوضو) پڑھے گا تو اس کی نماز قبول ہوگی۔