حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں تیرے سامنے اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اقرار کرتا ہوں۔ پس تو میرے گناہ بخش دے، اس لیے کہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخش سکتا۔ فائدہ ۱: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص اس اِسْتِغْفَار کو ایک مرتبہ دن میں یا رات میں یقینِ کامل کے ساتھ پڑھ لے گا، اگر وہ اس دن یا رات میں وفات پاجائے گا تو ضرور جنتی ہوگا۔ فائدہ ۲: اسی لیے حدیث شریف میں اس استغفار کو سَیِّدُ الْاِسْتِغْفَار (سب سے بڑے استغفار) کے نام سے ذکر فرمایا ہے۔ ۲۔ جو شخص دن یا رات میں یا (ہفتہ یا) مہینہ میں ایک مرتبہ یہ دعا پڑھ لے گا، وہ اگر اس دن یا رات یا (ہفتہ یا) مہینہ میں مرگیا تو اس کے گناہ ضرور بخشے جائیں گے۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ لَـہُ الْمُـلْکُ وَلَہُ الْـحَمْـدُ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔1 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے، بجز اللہ کے اور کوئی لائق پرستش نہیں، وہ (اپنی ذات و صفات میں) یکتا ہے، اللہ کے سوا اور کوئی قابلِ عباد ت نہیں، اس کا کوئی شریک (بھی) نہیں، بجز اللہ کے اور کوئی معبود نہیں۔ اسی کا (سارا) ملک ہے اور اسی کی (سب) حمد و ثنا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی قابل پرستش نہیں اور کوئی بھی طاقت و قوت اللہ (کی مدد) کے بغیر (میسر) نہیں۔ ۳۔ دن میں یا رات میںجب بھی فرصت ملے یہ کلمات ضرور پڑھے اور اللہ سے (اپنی حاجت کی) دعا مانگے۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ صِحَّۃً فِیْ اِیْمَانٍ، وَاِیْمَانًا فِیْ حُسْنِ خُلْقٍ، وَّنِجَاۃً یَّتْبَعُھَا فَلَاحٌ، وَرَحْمَۃً مِّنْکَ، وَعَافِیَۃً وَمَغْفِرَۃً مِّنْکَ وَرِضْوَانًا۔2 اے اللہ! میں تجھ سے صحت کا ایمان کے ساتھ،ایمان کا حسن اخلاق کے ساتھ اور اس نجاۃ کا جس کے ساتھ (دنیا و آخرت کی) فلاح ہو، اور تیری رحمت کا اور عافیت کا اور تیری مغفرت اور رضا کا سوال کرتا ہوں (تو مجھے یہ سب چیزیں عطا فرمادے)۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک دن رسول اللہﷺ نے حضرت سلمان فارسی ؓ کو بلا کر فرمایا: اللہ تعالیٰ کا نبی چاہتا ہے کہ تمہیں رحمن کی طرف سے عطا کیے ہوئے کلمات کا تحفہ دے، تو تم انہیں رغبت و شوق کے ساتھ دن میں یا رات میں پڑھاکرو اور ان کے ساتھ دعا مانگا کرو۔ اور پھر مذکورہ بالا کلمات تعلیم فرمائے۔