حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
جہالت، نفسانی خواہشات اور شبہات کے اندھیرے چھا گئے تھے تو حضرت آدم سے لے کر حضرت عیسیٰ تک لاکھوں پیغمبر آسمان نبوت پر ستاروں کی طرح طلوع ہوئے لیکن لاکھوں ستارے مل کر بھی رات کو دن نہیں بنا سکتے۔ رات کی تاریکی دور کرنے کے لئے آنحضرت B آسمان نبوت پر نمودار ہوئے۔ تاریکیاں چھٹ گئیں ، خزاں بہار سے بدل گئی۔ (۴) جس طرح سورج طلوع ہونے کے بعد ستاروں کے ظلی اور فروعی نور کی کوئی حاجت نہیں رہتی، ایسے ہی خاتم النبیین B کے آجانے کے بعد کسی بھی نجم ہدایت (پیغمبر) کے نور کی حاجت نہیں رہتی۔ (۵) جس طرح سورج تمام ستاروں کے بعد آخر میں نکلتا ہے تاکہ نورانیت کی ہرپچھلی کمی پوری کردے ایسے ہی حضرت خاتم الانبیاء B کو آخر الانبیاء بھی بنایا گیا تاکہ آپ کا زمانہ بھی سب نبیوں کے آخر میں رہے تاکہ آخری عدالت کا فیصلہ، ہر ابتدائی عدالت کے فیصلوں کے لئے حرف آخر اور ان کے حق میں ناسخ ثابت ہو۔ ……v……