حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
حضرت حکیم الاسلامؒ کے علمی کمالات، عرفانی رفعت اور نسبتوں کی جامعیت پر یہ واقعہ ایک تاریخ ساز شہادت ہے، اور اس کی توثیق مزید اشد بلاء ً الانبیاء ثم الامثل فالامثل کے مطابق، تاریخ دارالعلوم کا ہائلۂ کبریٰ ہے کہ جس پر صبر، سکوت اور استغناء کی وہ عظیم مثال قائم فرماکر حضرت حکیم الاسلام ؒ دنیا سے تشریف لے گئے کہ تاریخ جماعت اکابر ؒ میں اس کی کوئی دوسری نظیر نہیں ملتی۔ حضرت حکیم الاسلام ؒ عزم وعزیمت ِ مثالی کے ساتھ بتوفیق الٰہی انہی صفات ِ عرفانی کو’’دارالعلوم وقف دیوبند‘‘ کی بنیادوں پر شامل فرماکر گئے ہیں ، اس لیے دارالعلوم وقف دیوبند کا اصل اور حقیقی سرمایہ یہی ہے کہ جس کی بحمد اللہ تعالیٰ’’خدام دارالعلوم وقف دیوبند‘‘ اپنی بساط کے بقدر روز ِ اوّل سے تاحال تمام بزرگان جماعت کی امانت قرار دے کر بہ دل وجان حفاظت کررہے ہیں اور انشا ء اللہ کرتے رہیں گے۔ اور عالمی پیمانے پر اسی کا یہ شاید نتیجہ اہل ِ علم وبصیرت کے سامنے ہے کہ دارالعلوم دیوبند کا قدیم ’’وبلند معیار تعلیم‘‘ عرفانی ذوق ،تحفظ مسلک، اور طرز وطریق اکابر ؒ کی مکمل رعایت ’’دارالعلوم وقف دیوبند‘‘ میں پورے اہتمام کے ساتھ الحمدﷲ باقی اور محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ دارالعلوم وقف دیوبند کے علمی فیضان کو نسبت عرفانی قاسمی ورشیدی کے ساتھ عالمگیر پیمانے پر دوام واستمرار عطا فرمائے۔(آمین) ……v……