حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
اناالحق کے عنوان سے عشق و محبت کے جو اسرار و رموز اور آداب سامنے آئے ہیں وہ نہ صرف تصوف کا پتہ دیتے ہیں بلکہ عرفان حقیقت کی سراغ رسانی بھی کرتے ہیں ، یہ تو ایک نظم کے چند اشعار ہیں ’’آنکھ کی کہانی‘‘ میں بھی ایسے اشعار کی کمی نہیں ہے جن میں تو تصوف کا گہرا رنگ ہے اور شاعر نے اپنا مقصد زندگی نہایت سادگی سے بیان کیا ہے۔ مقصد زندگی ہے طاعت حق نہ کہ فکر جہاں میں پڑنا یہی ہے وہ تصوف جو حکیم الامتؒ کے فیض صحبت نے حکیم الاسلامؒ کے دامن علم کو آہ سحرگاہی سے آشنا کردیا اور ہزاروں بندگانِ خدا نے اپنی عاقبت سنوار لی۔ مجموعۂ کلام کے تقاضے تو ابھی بہت ہیں لیکن کہاں تک سمع خراشی کیجئے، اسی پر اکتفا کرتے ہوئے دل مسرت سے لبریز ہے کہ حکیم الاسلامؒ کی صحبت اسی قدر بہت ہے۔ ……v……