کتاب الجنائز |
|
وقتِ مستحب : جنازے میں تعجیل سے کام لینا چاہیئے ، بلا ضرورت تاخیر سے اجتناب کرنا چاہیئے ۔نمازِ جنازہ کے فرائض : نمازِ جنازہ میں دوفرض ہیں : (1)چار مرتبہ تکبیر کہنا ۔ (2)قیام ۔ یعنی کھڑے ہوکر نماز جنازہ پڑھنا ۔ (احکامِ میت: 117)نمازِ جنازہ کی شرائط : نمازِ جنازہ کی شرائط دو طرح کی ہیں : (1)شرائطِ وجوب۔ (2)شرائط ِ صحّت۔ شرائطِ وجوب : شرائطِ وجوب کا مطلب یہ ہے کہ وہ شرائط جن کے پائے جانے سے نمازِ جنازہ لازم ہوتا ہے اور اس کو” نمازِ جنازہ کے لازم ہونے کی شرائط “بھی کہا جاتا ہے اور ایسی شرطیں چار ہیں : (1)قدرت ۔ (2)بلوغ ۔ (3)اسلام ۔ (4)موت کا علم ۔ (رد المحتار : 2/207) شرائط ِ صحّت: شرائطِ صحّت کا مطلب یہ ہے کہ وہ شرائط جن کے پائے جانے سے نمازِ جنازہ درست اور صحیح ہوتا ہے،اور اُن میں سے کوئی ایک شرط بھی اگر نہ پائی جائے تو نماز صحیح نہیں ہوتی۔ اور ایسی شرطیں دو طرح کی ہیں : (1)متعلق با لمصلِّی ۔ (2) متعلق بالمیّت ۔ متعلق با لمصلِّی :