کتاب الجنائز |
|
ثابت قدمی عطاء فرمائیے۔نبی کریمﷺنےپوچھا کہ تم نے کیا کہا ؟حضرت علی کرّم اللہ وجہہ فرماتے ہیں میں نے وہ کلمات دہرادیے،آپﷺنے سن کر یہ اِرشاد فرمایا: « اللَّهُمَّ اشْفِهِ اللَّهُمَّ عَافِهِ »ترجمہ :اے اللہ ! اسے شفاء عطاء فرمائیے،اے اللہ! اسے عافیت دیدیجئے ۔ پھر آپﷺنے اِرشاد فرمایا : کھڑے ہوجاؤ۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ میں کھڑا ہوگیا اور پھر وہ تکلیف دوبارہ مجھے کبھی نہیں ہوئی۔(مستدرک حاکم:4239)دسویں دعاء:” مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ “ : حضرت عبد اللہ بن عباسسے مروی ہے کہ نبی کریمﷺلوگوں کو بخار اور تمام تکالیف کے موقع پر پڑھنے کیلئے یہ دعاء سکھلایا کرتے تھے: «بِسْمِ اللَّهِ الكَبِيرِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ العَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ، وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ» ترجمہ : میں اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت چاہتا ہوں جو بزرگ و برتر ہے،میں اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہوں جو عظمت والا ہے، ہر جوش مارنے والی رگ کی بُرائی (یعنی تکلیف)سے اور آگ کی گرمی کی بُرائی (یعنی بخار ) سے۔(ترمذی:2075)گیارہویں دعاء:” رَبُّنَا اللَّهُ الَّذِيْ فِي السَّمَاءِ “ : حضرت ابودرداءفرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جس کو کوئی تکلیف ہو یا اُس کے کسی بھائی کو ہو تو یہ مذکورہ دعاء پڑھے ، وہ ان شاء اللہ شفاء پاجائے گا ۔