کتاب الجنائز |
|
كتاب الْجَنَائِز جنائز کا معنی : جنائز ”جنازۃ“ کی جمع ہے، اور جنازۃ جیم کے فتح اور کسرہ کے ساتھ استعمال ہوتا ہے، یعنی جَنازۃ اور جِنازۃ۔فتح کے ساتھ جَنازۃ میّت کو کہا جاتا ہے ،اور کسرہ کے ساتھ جِنازۃ اُس چار پائی کو کہتے ہیں جس پر میّت کو رکھا جاتا ہے ،بعض حضرات نے اِس کے برعکس بھی فرق بیان کیا ہے۔(مرقاۃ المفاتیح:3/1120)مریض کی عیادت عیادت کا معنی : عیادت کا معنی مطلقاً ”زیارت“کرنے کے آتے ہیں ،لیکن اس کا مشہور اِستعمال ”زیارۃ المریض“یعنی مریض کی زیارت کرنے کے معنی ہوتا ہے۔(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:31/76)عیادت کا حکم : مریض کی عیادت کے حکم کے بارے میں کئی اقوال ہیں : (1)سنّت۔ (2)مندوب۔ (3)واجب۔ (4)سنّت علی الکفایۃ۔ (5)فرض علی الکفایۃ۔ راجح یہ ہے کہ اگر کوئی دیکھ بھال کرنے والا ہو تو سنت ہے ورنہ واجب ہے ۔ (مرقاۃ : 3/1120) علّامہ ابن حجر عسقلانیفرماتے ہیں :عیادت کا حکم اصل میں تو مستحب ہونے کا ہے ،لیکن بعض اوقات بعض لوگوں کیلئے وجوب کے درجہ میں پہنچ جاتا ہے۔(فتح الباری:10/113)