کتاب الجنائز |
|
﴿گیارہواں حکم : کفن دینا﴾ مَرد و عورت کا کفن : مرد کے لیے تین کپڑے ہیں : (1)کرتہ ۔(2) ازار۔(3)چادر ، اسے لفافہ بھی کہتے ہیں ۔ عورت کے لیے پانچ کپڑے ہیں: (1)کرتہ۔(2)ازار۔(3)اوڑھنی یعنی دو پٹہ۔(4)چادر۔ (5)سینہ بند۔ (الدُّر المختار: 2/202 ۔ 203)(تسہیل بہشتی زیور : 1/370)کفن کے کپڑوں کی مقداریں : ازار : سر سے لے کر پاؤں تک ہونا چاہیئے ۔ چادر : ازار سے ایک ہاتھ بڑی ہونی چاہیئے ۔ کرتہ : گلے سے لے کر پاؤں تک ہو، لیکن نہ اُس میں کلی ہو نہ آستین ۔ اوڑھنی : تین ہاتھ لمبی ہونی چاہیئے ۔ سینہ بند : چوڑائی میں چھاتیوں سے لے کر رانوں تک اور لمبائی میں اتنا کہ بآسانی بندھ جائے ۔ (تسہیل بہشتی زیور : 1/370،371) فائدہ:مَرد کے مسنون کفن میں ایک گز عرض کا کپڑا تخمیناً دس گز صرف ہوتا ہے اور عورت کے لئے گہوارہ کی چادر کے ساتھ ساڑھے اکیس گز کپڑا لگتا ہے ۔ واضح رہے کہ غسل کے تہبند اور دستانے اس سے الگ ہیں اور بچہ کا کفن اُس کی حالت کے مناسب ہوتا ہے ۔ (احکامِ میت : 82)