کتاب الجنائز |
|
جنازے کو اُٹھانے کا طریقہ کار : جنازہ کو اُٹھانے کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ پہلے میت کے دائیں طرف کا اگلا پایا اپنے دائیں کندھےپر رکھ کر کم از کم دس قدم چلے اس کے بعد اسی طرح پچھلا پایااپنے دائیں کندھے پر رکھ کر کم از کم دس قدم چلے، اس کے بعد میت کے بائیں طرف کا اگلا پایا اپنے بائیں کندھے پر رکھ کر کم از کم دس قدم چلے ،پھرمیت کے بائیں طرف کا پچھلاپایا اپنے بائیں کندھے پر رکھ کر کم از کم دس قدم چلے۔تاکہ مجموعی طور پر چالیس قدم ہوجائیں ۔(ہدایۃ :1/424، بشریٰ)میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کرنا : دفن کرنے کے بعد قبر کھود کر لے جانا ناجائز ہے ۔ ایک دو میل کی مسافت کے اندر اندر منتقل کرنا: خلافِ اولیٰ ہے ۔ ایک دو میل کی مسافت سے دور منتقل کرنا جائز نہیں ۔(احکامِ میت:145)(عالمگیری :1/167) ایک دو میل کی مسافت اس لئے کہا کہ شہر کے اندر قبرستان ایک دو میل کی مسافت پر ہوتے ہیں ، پس اگر وہ شہر کے اندر اس سے زائد مسافت پر بھی ہوں تب بھی کوئی کراہت نہیں ۔ (عمدۃ الفقہ : 2/535)﴿پندرہواں حکم :قبر کی تیاری ﴾ قبر کھودنے والے کی فضیلت : حضرت ابورافعفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: جس نے میت کو غسل دیا اور اس کے عیب کو چھپایا(جو اس نے غسل دیتے وقت دیکھا ہو)اُس کے چالیس کبیرہ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں