کتاب الجنائز |
|
چھٹی فضیلت:فرشتے دن بھر اُس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں : حضرت علیکی ایک روایت میں یہ منقول ہےکہ جب عیادت کرنے والا مریض کے پاس سے نکلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس پر ستر ہزار فرشتوں کو مقرر کردیتے ہیں جو اُس کیلئے دن بھر اِستغفار کرتے رہتےاور اُس کی حفاظت کرتے رہتےہیں۔فَإِذَا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ وَكَّلَ اللهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ، وَيَحْفَظُونَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ۔(شعب الایمان:8745)ساتویں فضیلت: ستر سال کی مسافت کے بقدر جہنم سے دوری: جس نے اچھی طرح وضوکرکے اجر و ثواب کی نیت سےاپنےمسلمان بھائی کی عیادت کی اُس کو جہنم سےستر سال کی مَسافت کے قدر دور کردیا جاتا ہے۔مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ، مَسِيرَةَ سَبْعِينَ خَرِيفًا۔(ابوداؤد:3097)آٹھویں فضیلت:عیادت کرنے والے کیلئے فرشتے کی دعاء : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :جو کسی مریض کی عیادت کرے تو آسمان سے ایک پکارنے والا پکار کر یہ کہتا ہے:تم (دنیاو آخرت میں)خوش رہو،اور بہت اچھا رہے تمہارا چلنا اور تمہیں جنت میں ایک بڑا درجہ اور مرتبہ حاصل ہو۔مَنْ عَادَ مَرِيضًا، نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: طِبْتَ، وَطَابَ مَمْشَاكَ، وَتَبَوَّأْتَ مِنَ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا۔(ابن ماجہ:1443) ایک روایت میں خود اللہ تعالیٰ کی جانب سے اِس صدا اور پکار کا تذکر کیا گیا ہے،نیز اُس میں یہی فضیلت اُس صورت میں بھی ذکر کی گئی ہے جبکہ کوئی شخص اپنے کسی دینی بھائی کی زیارت کیلئے اُس سے ملنے کیلئے جاتا ہے