کتاب الجنائز |
|
زیارتِ قبور کے درجات : نصوص و روایات میں غور کرنے اور فقہاء و محدّثین کے کلام کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ قبر کی زیارت کے چار درجات ہیں : مستحب : عمومی حالت میں قبروں کی زیارت کرنا مَردوں کے لئے مستحب ہے اور روضہ اقدس کی زیارت کرنا مَردو ں اور عورتوں دونوں ہی کیلئے مستحب ہے۔ جائز : قبروں کی زیارت کرنا بوڑھی عورتوں کے لئے جائز ہے ، بشرطیکہ کثرتِ جزع ،بے پردگی، مَردوں سے اختلاط ، بدعات کے ارتکاب یا کسی اور فتنے کا اندیشہ نہ ہو ۔ مکروہ : جوان عورتوں کیلئے قبروں کی زیارت کرنا مکروہ ہے ۔ ممنوع : قبروں کی زیارت کرنااُس وقت ممنوع اور ناجائزہےجبکہ جزع فزع کرنے،نوحہ و بین کرنے یا بدعات کے ارتکاب اور غم و حزن کو تازہ کرنے کے اِرادے سےزیارت کی جائےیا عورتوں کیلئے بے پردگی ،مَردوں سے اختلاط ، یا اور کسی فتنے میں مبتلاء ہونے کا قوی اندیشہ ہو، اِن تمام صورتوں میں زیارت ممنو ع اور ناجائز ہے۔(ردّ المحتار،بتغیر یسیر:2/242)(درسِ ترمذی : 3/327 تا 329)قبروں کی زیارت کس دن کی جائے : ہفتہ میں کسی بھی دن قبر کی زیارت کی جاسکتی ہے ،البتہ علماء نے جمعہ کے دن زیارت کرنے کو افضل قرار دیا ہے ، حدیث میں ہے :جو شخص ہر جمعہ کو اپنے والدین یا اُن میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کرے اُس کی