کتاب الجنائز |
|
بیمار اور بیماری کے فضائل و اعمال ﴿مَرَض اور مریض کے فضائل احادیثِ طیّبہ کی روشنی میں﴾ احادیثِ طیّبہ میں بیماریوں کے اور بیماریوں میں مبتلاء ہوکر صبر کرنے والوں کے بہت فضائل بیان کیے ہیں ،اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن پر آنے والی بیماریاں اور تکلیفیں بھی در اصل اللہ تعالیٰ کی جانب سے رحمت ہی ہوتی ہیں اور انجامِ کار راحتوں کے حصول کا ذریعہ بنتی ہیں،اِس لئے ایک مؤمن کو صبر و تحمّل کا دامن چھوڑ کر اُن فضائل سے محروم نہیں ہونا چاہیئے ۔ ذیل میں وہ فضائل ملاحظہ فرمائیں :پہلی فضیلت :مریض کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا خیر و بھلائی کا اِرادہ ہوتا ہے: حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ خیر و بھلائی کا اِرادہ فرماتے ہیں وہ(جسمانی،مالی یا کسی اور)مصیبت میں مبتلاء ہوجاتا ہے۔مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُصَِبْ مِنْهُ۔(بخاری:1536)دوسری فضیلت :بیماری انسان کیلئے گناہوں کا کفارہ ہوتی ہے: حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : کسی مسلمان کو جب کوئی تھکاوٹ ،درد،رنج ،حزن ،اذیت اور غم پہنچتا ہےیہاں تک کہ کوئی کانٹا بھی اُس کو چبھتا ہےتو اللہ تعالیٰ اُس کے ذریعہ اُس کے گناہوں کو معاف فرماتے ہیں۔مَا يُصِيبُ المُسْلِمَ، مِنْ نَصَبٍ وَلاَ وَصَبٍ، وَلاَ هَمٍّ وَلاَ حُزْنٍ وَلاَ أَذًى وَلاَ غَمٍّ، حَتَّى الشَّوْكَةِ يُشَاكُهَا، إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ بِهَا مِنْ خَطَايَاهُ۔(بخاری:5641)