کتاب الجنائز |
|
قَالَتْ:لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكْنَ بِاللهِ شَيْئًا وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ قَالَتْ: كَانَ مِنْهُ النِّيَاحَةُ ۔(مسلم:936)﴿تیسراحکم: جسمانی ہیئت کی درستگی ﴾ یعنی مرنے والے کی جسمانی ہیئت کو درست کریں ۔ جسمانی ہیئت کی درستگی میں درج ذیل امور ہیں : نرمی سے آنکھیں بند کردیں ۔ ایک چوڑی پٹی لے کر ٹھوڑی کے نیچے سے سر پر لا کر گرہ باندھ دیں۔ میت کے ہاتھ پاؤں سیدھے کردیں ۔ پیروں کے انگوٹھوں کو ملاکر کسی پٹی وغیرہ سے باندھ دیں ۔ (احکامِ میت جدید:40 ، 41) آنکھ و غیرہ بند کرتے ہوئے یہ دعاء پڑھنی چاہیئے : بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ يَسِّرْ عَلَيْهِ أَمْرَهُ، وَسَهِّلْ عَلَيْهِ مَا بَعْدَهُ، وَأَسْعِدْهُ بِلِقَائِك، وَاجْعَلْ مَا خَرَجَ إلَيْهِ خَيْرًا مِمَّا خَرَجَ عَنْهُ۔ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے رسولﷺکے دین پر ۔ اے اللہ !اس پر اس کے معاملے کو آسان کردےاور موت کے بعد آنے والی زندگی اس پر آسان کردے اور اسے اپنی ملاقات کی سعادت بخش دیجئے اوروہ مقام جس کی طرف یہ گیا ہے اُس کو دنیا سے اچھا بنادیجئے ۔(الدر المختار : 2/193)﴿چوتھا حکم : میت کو ڈھانپنا ﴾ روح نکلنے کے بعد میت کو کسی چادر وغیرہ سے ڈھانپ دیں اور اُسےکسی چارپائی یا چوکی پر لٹا دیں ، زمین پر نہ چھوڑیں ۔ (احکامِ میت جدید:41)