کتاب الجنائز |
|
گیارہویں فضیلت:عیادت کرنے والا اللہ تعالیٰ کے قُدس کے سائے میں ہوتا ہے: ایک روایت میں ہے:مریض اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے میں اور اُس کی عیادت کرنے والا اللہ تبارک و تعالیٰ کے قُدس کے سائے میں ہوتا ہے۔وَكَانَ الْمَرِيضُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ، وَكَانَ الْعَائِدُ فِي ظِلِّ قُدْسِهِ۔(مسند ابی یعلیٰ الموصلی:3429)(مجمع الزوائد:3762)بارہویں فضیلت:عیادت کرنا جنازے کے پیچھے جانے سےبھی بہتر ہے: مریض کی عیادت کرنا جنازے کے پیچھے جانے سے بھی زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہے ۔ عِيَادَةُ الْمَرِيضِ أَعْظَمُ أجْراً مِن اتِّباعِ الجْنَاَئِز۔(کنز العمال:25154)تیرہویں فضیلت:مریض کی عیادت افضل ترین نیکی ہے: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:بے شک تمام نیکیوں میں سب سے افضل نیکی مریض کی عیادت کرنا ہے،اور بے شک تمہاری عیادت کی تکمیل یہ ہے کہ تم اپنے ہاتھ مریض پر رکھ کر اُس سے اُس کا حال دریافت کرو کہ وہ کیسا ہے۔وَإِنَّ مِنْ أَفْضَلِ الْحَسَنَاتِ عِيَادَةُ الْمَرِيضِ، وَإِنَّ مِنْ تَمَامِ عِيَادَتِكَ أَنْ تَضَعَ يَدَكَ عَلَيْهِ، وَتَسْأَلَهُ كَيْفَ هُوَ؟۔(معرفۃ الصحابۃلأبی نعیم:6785)(الآحاد و المثانی لابن أبی عاصم:2638)چودہویں فضیلت:عیادت کیلئے ایک گھڑی بیٹھنا ایک ہزار سال کی عبادت کے برابر ہے: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :جو کسی مریض کی عیادت کرے اور اُس کے پاس ایک گھڑی بیٹھے تو اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک ہزار سال کی عبادت کااجر جاری فرمادیتے ہیں،ایسے ہزار سال جس میں اُس نے ایک پلک