کتاب الجنائز |
|
آٹھویں فضیلت :جنّت کا محل ملنا : حضرت عبد اللہ بن عمرو فرماتے ہیں : چار چیزیں جس میں ہوں گی اللہ تعالیٰ اُس کیلئے جنّت میں محل بنائیں گے: ایک وہ جس نے کلمہ کو (اپنے حال و قال سے)تھاما ہوگا اور دوسرا وہ جو مصیبت کے پہنچنے پر ”اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ“ پڑھتا ہو اور تیسرا وہ شخص جسے کوئی چیز عطاء ہو تو وہ ” الْحَمْدُ لِلَّهِ “کہے اور چوتھا وہ شخص جو گناہ ہوجائے تو ” أَسْتَغْفِرُ اللهَ “ کہتا ہو۔عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: " أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ: مَنْ كَانَ عِصْمَةُ أَمْرِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَإِذَا أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ قَالَ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، وَإِذَا أُعْطِيَ شَيْئًا قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَإِذَا أَذْنَبَ ذَنْبًا قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللهَ۔(شعب الایمان:9243)تعزیت کے فضائل : کسی کی مصیبت پر اُس کی تعزیت کرنا اور اُسے تسلّی دینا ،صبر کی تلقین کرنا ایک ایسا عظیم اور قیمتی عمل ہے جس کو دیکھا جائے تو ایک چھوٹا اور معمولی سا عمل معلوم ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اِس پر بڑا کثیر اجر و ثواب اور اعلیٰ قسم کے انعامات رکھے ہیں ،ذیل میں اُن فضائل کو ملاحظہ فرمائیں:پہلی فضیلت:مصیبت زدہ کے بقدر ثواب ملے گا : حضرت عبداللہ بن مسعود راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی مصیبت زدہ کو تسلی دیتا ہے تو اسے بھی مصیبت زدہ کے بقدر ثواب دیا جاتا ہے۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«مَنْ عَزَّى مُصَابًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ»۔(ترمذی:1073)