کتاب الجنائز |
|
دوسری فضیلت: جنّت میں عُمدہ لِباس پہنایا جائے گا : حضرت ابوبرزہ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا :جو شخص اس عورت کو تسلی دے گا جس کا بچہ مر گیا ہو(یاگم ہوگیا ہو) تو اسے جنت میں بہت عمدہ لباس پہنایا جائے گا۔«مَنْ عَزَّى ثَكْلَى كُسِيَ بُرْدًا فِي الجَنَّةِ»۔(ترمذی:1076)تیسری فضیلت:قابلِ رشک سبز جوڑا پہنایا جائے گا : حضرت انس بن مالکفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: جس نے اپنے کسی مسلمان بھائی کی مصیبت میں اُس کی تعزیت کی اللہ تعالیٰ اُس ایک سبز جوڑا پہنائیں گے جس پر رشک کیا جائے گا۔مَنْ عَزَّى أَخَاهُ الْمُسْلِمَ فِي مُصِيبَةٍ، كَسَاهُ اللهُ حُلَّةً خَضْرَاءَ يُحْبَرُ بِهَا، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا يُحْبَرُ بِهَا؟ قَالَ:يُغْبَطُ بِهَا۔(شعب الایمان :8843)چوتھی فضیلت: قیامت کے دن عزّت کےجوڑے پہنائے جائیں گے: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:کوئی مؤمن شخص جو اپنے بھائی کی مصیبت میں اُس کی تعزیت کرے تو اللہ تعالیٰ اُسےقیامت کے دن عزت کے جوڑے پہنائے گا۔«مَا مِنْ مُؤْمِنٍ يُعَزِّي أَخَاهُ بِمُصِيبَةٍ، إِلَّا كَسَاهُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ مِنْ حُلَلِ الْكَرَامَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»۔(ابن ماجہ:1601)(شعب الایمان :8840)پانچویں فضیلت:جہنم سے خلاصی اور جنّت میں داخلہ نصیب ہوگا: حضرت ابو عمران جونی حضرت ابو الخلد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت داؤدکے سوالات میں(جو اُنہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیے تھے)پڑھا:اے اللہ! اُس شخص کا کیا بدلہ ہے جوآپ کی رضاء و