کتاب الجنائز |
|
کفن کس طرح کا ہونا چاہیئے ؟ کفن میں مندرجہ ذیل صفات کو ملحوظ رکھنا چاہیئے : —— کفن (کپڑوں کی تعداد اور مقدار کے اعتبار سے)مسنون ہو ۔ (ہندیہ : 1/160) —— کفن کا کپڑا سفید ہو ۔ (ابوداؤد:3878) —— کفن بہت زیادہ قیمتی اور مہنگا نہ ہو۔ (ابوداؤد:3154)(رد المحتار : 2/202) —— میت کی حیثیت کے مطابق ہو ۔ (مراقی الفلاح: 1/ 216) —— کفن کا کپڑا ہر طرح کی نجاست سےپاک ہو ۔ (الفقہ الاسلامی : 2/ 1499) —— کفن جائز کپڑا ہو ۔ یعنی ریشمی وغیرہ نہ ہو ۔ (مجمع الانھر : 1/181) —— کفن کا کپڑا اس قدر باریک نہ ہوکہ جسم نظر آئے ۔(الفقہ الاسلامی : 2/ 1499)کفنانے کا طریقہ : مردوں اور عورتوں کے کفنانے کا طریقہ مختلف ہے اس لئے دونوں کا طریقہ الگ الگ ذکر کیا جاتا ہے : مَردوں کے کفنانے کا طریقہ : مَردوں کے کفنانے کے طریقے کو تین حصوں میں بآسانی سمجھا جاسکتا ہے : (1)ترتیب ۔ یعنی کفن کے کپڑوں کے رکھنے کی ترتیب کیا اختیار کی جائے گی۔ (2)تکفین ۔ یعنی کفانے کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیئے ۔ (3)تطییب ۔ یعنی خوشبو لگانے کی تفصیل ۔