کتاب الجنائز |
كَتَبَهُ اللهُ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ۔(سنن بیہقی:18575)(مسند احمد :24/377)توحید و رسالت کی گواہی،نماز،زکوۃاور روزوں کا اہتمام کرنا: توحید و رسالت کی گواہی دینے ، پانچوں نمازوں کا اہتمام کرنے ، زکوۃ کی ادائیگی کرنے اور رمضان المبارک کے روزے رکھنے والا شہیدہے ۔ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللهِ، وَصَلَّيْتُ الْخَمْسَ، وَأَدَّيْتُ زَكَاةَ مَالِي، وَصُمْتُ شَهْرَ رَمَضَانَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَاتَ عَلَى هَذَا، كَانَ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، هَكَذَا - وَنَصَبَ إِصْبَعَيْهِ - مَا لَمْ يُعَقَّ وَالِدَيْهِ۔(مسند احمد :39/522)وصیت کرکے مرنا : جب اِنسان کے ذمّہ کسی کا لین دین ہو تو اُس کو لکھ کر ورثاء کو وصیت کردینی چاہیئے ،تاکہ مرنے کے بعداُس کی ادائیگی کا اہتمام ہوسکے،حدیث کی رو سے ایسا شخص جووصیت کرکے (یعنی قرض و امانت وغیرہ کی ادائیگی سے متعلق وصیت کر کے )مرے وہ شہیدہے ۔مَنْ مَاتَ عَلَى وَصِيَّةٍ مَاتَ عَلَى سَبِيلٍ وَسُنَّةٍ، وَمَاتَ عَلَى تُقًى وَشَهَادَةٍ، وَمَاتَ مَغْفُورًا لَهُ۔(سنن ابن ماجہ:2701)پابندی سے ہر رات سورہ یٓس پڑھنے والا : پابندی سے ہر رات سورۂ یٰس پڑھنے والا شہیدہے۔مَنْ دَاوَمَ عَلَى قِرَاءَةِ يٰس كُلَّ لَيْلَةٍ، ثُمَّ مَاتَ، مَاتَ شَهِيدًا۔(طبرانی اوسط:7018)اللہ کے راستے میں جسم پرپھوڑا یا دانہ نکل جانا : اللہ کے راستے میں جسم پر دانہ یا پھوڑا نکل گیا تو شہادت کا ثواب ہے ۔ مَنْ خَرَجَ بِهِ خُرَاجٌ فِي سَبِيلِ اللَّهَ، فَإِنَّ عَلَيْهِ طَابَعَ الشُّهَدَاء۔(ابوداؤد:2541)الخُرَاجُ:هومَا يَخْرُجُ فِي الْبَدَنِ مِنَ الْقُرُوحِ