کتاب الجنائز |
|
وَالدَّمَامِيل۔(عون المعبود : 7/155)مدینہ منوّرہ میں میں مرنا : مدینہ منورہ میں مرنے والا شہیدہے ۔مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَمُوتَ بِالْمَدِينَةِ فَلْيَمُتْ، فَإِنَّهُ يَمُتْ شَهِيدًا، وَيُشَفَّعُ لَهُ۔(طبرانی کبیر:24/331) ٭………٭………٭………٭میت کے احکام موت اور میت کے احکام کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے : (1)زندگی میں موت سے متعلّق احکام ۔(2)موت کے قریب کے احکام۔(3)موت کے بعد کے احکام۔ ﴿زندگی میں موت سے متعلّق احکام﴾ زندگی میں موت سے متعلّق مندرجہ ذیل کاموں کا اہتمام کرنا چاہیئے :﴿پہلا حکم : ہر وقت موت کی تیاری ﴾ انسان کی زندگی اور موت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا ،کسی بھی وقت دارِ آخرت کا سفر شروع ہوسکتاہے، اِس لئے عقل مندی کا تقاضا یہ ہے کہ ہر وقت جانے کی تیاری مکمل رکھی جائے تاکہ اچانک سے آنے والی موت بھی انسان کیلئے شرمندگی اور ندامت کا باعث نہ بن سکے۔