کتاب الجنائز |
|
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حثا عَلَى الْمَيِّتِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ بِيَدَيْهِ جَمِيعًا وَأَنَّهُ رَشَّ عَلَى قَبْرِ ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ وَوَضَعَ عَلَيْهِ حَصْبَاءَ۔(مشکوۃ المصابیح:1708) حضرت عمرو بن العاصنے موت کے وقت اپنے بیٹے سے کہا :جب میں مر جاؤں تو کوئی نوحہ کرنے والی میرے ساتھ نہ جائے اور نہ آگ ساتھ لے جائی جائے اور جب مجھے دفن کرنا تو تھوڑا تھوڑا کرکےمٹی ڈال دینا پھر میری قبر کے چاروں طرف اتنی دیر کھڑے رہنا جتنی دیر میں اونٹ ذبح کیا جائے اور اس کا گوشت تقسیم کیا جائے تا کہ میں تم سے اُنسیت حاصل کر سکوں اور میں جان سکوں کہ اپنے رب کے فرشتوں کو کیا جواب دیتا ہوں۔فَإِذَا أَنَا مُتُّ فَلَا تَصْحَبْنِي نَائِحَةٌ، وَلَا نَارٌ، فَإِذَا دَفَنْتُمُونِي فَشُنُّوا عَلَيَّ التُّرَابَ شَنًّا، ثُمَّ أَقِيمُوا حَوْلَ قَبْرِي قَدْرَ مَا تُنْحَرُ جَزُورٌ وَيُقْسَمُ لَحْمُهَا، حَتَّى أَسْتَأْنِسَ بِكُمْ، وَأَنْظُرَ مَاذَا أُرَاجِعُ بِهِ رُسُلَ رَبِّي۔(مسلم:121)قبر پرمٹی ڈالنے کی دعاء : قبر پر مٹی ڈالتے ہوئے قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیت کا پڑھنا مسنون ہے: ﴿مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ، وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى﴾ترجمہ: اسی زمین سے ہم نے تمہیں پیدا کیا تھا۔اسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے،اور اسی سے ایک مرتبہ پھر تمہیں نکال لائیں گے۔(سورہ طہٰ:55) حضرت ابوامامہفرماتے ہیں کہ جب نبی کریمﷺکی بیٹی حضرت امّ کلثومقبر میں رکھی گئیں تو آپﷺنے یہ آیت پڑھی : ﴿مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ، وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى﴾۔ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَمَّا وُضِعَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقَبْرِقَالَ