کتاب الجنائز |
|
”بِسْمِ اللَّهِ “ پڑھو اور سات مرتبہ یہ دعاء پڑھو :« أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ » ترجمہ: میں اللہ سے اُس کی عزّت اور اُس کی قدرت کے ذریعہ اس (درد)کے شر سےپناہ مانگتا ہوں جسے میں محسوس کررہا ہوں اور (آئندہ اس کی زیادتی سے)ڈرتا ہوں۔(مسلم:2202) ایک روایت میں ہے کہ حضرت عثمان ابن ابی العاص فرماتے ہیں کہ مجھے ایسی تکلیف لاحق تھی جو قریب تھا کہ مجھے ہلاک کرڈالتی ، لیکن میں نے آپﷺکے بتلائے ہوئے طریقے کے مطابق عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے میری تکلیف دور کردی ،پس میں اِس عمل کے بارے میں اپنے گھر والوں کو اور دوسروں کو بھی تلقین کرنے لگا۔(ابوداؤد:3891)چھٹی دعاء:” بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ “: حضرت ابوسعید خدری فرماتے ہیں کہ حضرت جبریلتشریف لائے اور آپ ﷺ سے دریافت کیا کہ کیا آپ بیمار ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جی ! ، حضرت جبریل نے یہ دعاء پڑھی : «بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ، أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ، بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ» ترجمہ :میں اللہ تعالیٰ کے نام سے آپ پر دم کرتا ہوں ہر اُس چیز سے جو آپ کو اذیت پہنچائےاور ہرذات کے شر سے یا ہر حاسد کی آنکھ سے ، اللہ آپ کو شفاء دے، میں اللہ تعالیٰ کے نام سے آپ پر دم کرتا ہوں۔(مسلم:2186)ساتویں دعاء:” أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ “: حضرت عبد اللہ بن عباسفرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ حضرات حسنین کریمین کو اِن کلمات کے