کتاب الجنائز |
|
«بِاسْمِ اللهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، لِيُشْفَى بِهِ سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا» اللہ تعالیٰ کے نام سے میں برکت حاصل کرتا ہوں،یہ مٹی ہمارے بعض آدمیوں کے لعابِ دہن سے آلودہ ہےتاکہ ہمارا بیمار ہمارے پروردگار کے حکم سے شفاء یاب ہوجائے۔(مسلم:2194) (ابن ماجہ:3521)چوتھی دعاء:” مُعَوِّذَات“ : معوّذات پناہ دینے والی سورتوں کو کہا جاتا ہے،اور اس کا اِطلاق اصلاً تو سورۃ الفلق اور سورۃ النّاس پر ہی ہوتا ہے ،لیکن اکثر حضرات نے سورۃ الکافرون اور سورۃ الاِخلاص کو بھی اس میں داخل کیا ہے ، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ چاروں قُل پڑھ کر اپنے پورے بدن پر دم کرلینا چاہیے ۔ (مرقاۃ : 3/1126) حضرت عائشہ صدیقہفرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺجب بیمار ہوتے تو معوّذات پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیتے اور اپنا ہاتھ بدن پر (جہاں تک پہنچتا)پھیر لیتے،جب آپﷺمرض الوفات میں مبتلاء ہوئےتو میں معوّذات پڑھ کر اُسی طرح آپ پر دم کردیا کرتی تھی جیسا کہ آپ خود معوّذات پڑھ کر دم کرتے تھے،اور میں آپﷺکا اپنا ہاتھ آپ کے بدن پر پھیر دیا کرتی تھی۔كَانَ إِذَا اشْتَكَى نَفَثَ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ، وَمَسَحَ عَنْهُ بِيَدِهِ، فَلَمَّا اشْتَكَى وَجَعَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ، طَفِقْتُ أَنْفِثُ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ الَّتِي كَانَ يَنْفِثُ، وَأَمْسَحُ بِيَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ۔(بخاری:4439)پانچویں دعاء:” أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدْرَتِهِ “: حضرت عثمان ابن ابی العاص نے نبی کریم ﷺ سے اپنے جسم میں تکلیف کا اظہار کیا جو اُن کو اِسلام لانے بعد سے لاحق تھی ،آپﷺنے اُن سے فرمایا:اپنا ہاتھ جسم میں درد کی جگہ پر رکھو اور تین مرتبہ