کتاب الجنائز |
|
شھید کی اقسام اور احکام شہید کا معنی : شہید اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے،جس کا معنی گواہی دینے میں امانت داری کا وصف اپنانے کے آتے ہیں ۔ لغت میں اِس کے کئی معنی ذکر کیے گئے ہیں :(1)حاضر۔(2)گواہ۔(3)اللہ کے راستے میں جان دینے والا۔(الموسوعۃا لفقہیۃ الکویتیۃ:26/272)شہید کے فضائل شہید کے فضائل سے قرآن و حدیث بھرے پڑے ہیں ،جن کا اِحاطہ کرنا کوئی آسان کام نہیں بلکہ ایک سطحی علم رکھنے والے کو اس کی گہرائی و گیرائی تک رسائی حاصل نہیں ہوسکتی، اِس لئے یہاں اختصار و تسہیل کو ملحوظ رکھتے ہوئے چند اہم اور مشہور فضائل کو بترتیبِ عنوان ذکر کیا جارہا ہے:پہلی فضیلت: شہداء زندہ ہیں: اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : ﴿وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ﴾اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جاتے ہیں ان کے بارے میں یہ نہ کہو کہ وہ مردہ ہیں بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تمہیں(اُن کی حیات کا) شعور نہیں۔(البقرۃ:154)