کتاب الجنائز |
|
میت کا موجود ہونا،چنانچہ میت کے عدمِ موجودگی میں نماز درست نہ ہوگی۔(احکامِ میت : 110 تا 118)نمازِ جنازہ کی سنتیں : نماز جنازہ میں تین چیزیں مسنون ہیں : اللہ تعالیٰ کی حمد کرنا ۔ نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا ۔ میت کے لئے دعاء کرنا ۔(احکامِ میت : 119)نمازِ جنازہ کا طریقہ : میت کو آگے رکھ کر امام اُس کے سینے کے سامنے کھڑا ہوگا ، پھر یہ نیت کی جائے گی کہ ” میں اللہ تعالیٰ کے لئے نمازِ جنازہ پڑھنے اور میت کے لئے دعاء کرنے کی نیت کرتا ہوں “ ۔ اُس کے بعد چار تکبیریں کہی جائیں گی ، پہلی تکبیر میں ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لیں گے،اُس کے بعد تین تکبیر کہی جائیں گی لیکن تینوں تکبیروں میں ہاتھ نہیں اٹھائے جائیں گے ۔ پہلی تکبیر کے بعد ثناء ، دوسری تکبیر کے بعد درود ابراہیمی ، تیسری تکبیر کے بعد میت کے لئےاور تمام مسلمانوں کیلئے دعاء کی جائے گی ، اور پھر چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیر لیا جائے گا ۔(ہدایہ)نمازِ جنازہ کے طریقے میں فقہاء کا اختلاف : اس پر سب کا اتفاق ہے کہ نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہی جائیں گی ، البتہ طریقے میں اختلاف ہے :