کتاب الجنائز |
|
سورۂ فاتحہ ،اخلاص اور تکاثر پڑھنا: حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :جو شخص قبرستان میں داخل ہو اور سورۃ الفاتحہ،سورۃ الاِخلاص اور سورۃا لتکاثر پڑھے اور پھر اُس کا ثواب مُردوں کو بخش دے تو وہ مُردے اُس کے حق میں( قیامت کے دن)سفارشی بن جائیں گے۔مَنْ دَخَلَ الْمَقَابِرَ ثمَّ قَرَأَ فَاتِحَةَ الْكتَابَ وَ {قُلْ هُوَ اللهُ أحَدٌ}و{أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ} ثُمَّ اللَّهُمَّ إِنِّي جَعَلْتُ ثَوَابَ مَا قَرَأتُ مِنْ كَلَامِكَ لِأهْلِ الْمَقَابِرِ مِنَ الْمُؤمنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ كَانُوا شُفَعَاءَ لَهُ إِلَى اللهِ تَعَالَى۔(شرح الصدور للسیوطی:1/303)سورۂ فاتحہ اور آخری تینوں قُل پڑھنا: اِمام احمد بن حنبلفرماتے ہیں : جب تم قبرستان میں داخل ہو تو سورۂ فاتحہ،موعّذتین اور سورۂ اخلاص پڑھ کےاس کا ثواب قبرستان کے مُردوں کو بخش دیا کرو اِس لئے کہ یہ اُن تک پہنچ جاتا ہے۔إِذا دَخَلْتُم الْمَقَابِر فاقرؤوا بِفَاتِحَة الْكتاب والمعوذتين و {قل هُوَ الله أحد} وَاجْعَلُوا ذَلِك لأهل الْمَقَابِر فَإِنَّهُ يصل إِلَيْهِم۔(شرح الصدور للسیوطی:1/304)زیارتِ قبور کے فوائد: قبروں کی زیارت ایک اہم اور قیمتی عمل ہے ،احادیث میں اِس عمل کے بہت سے فوائد ذکر کیے گئے ہیں ، ذیل میں چند فائدے مندرجہ ذیل ہیں :