کتاب الجنائز |
|
خوشنودی کیلئے کسی غمگین اور مصیبت زدہ کی تعزیت کرے؟ اللہ تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا: اُس کا بدلہ یہ ہے کہ میں اُسےایمان کی چادروں میں سے ایک چادر پہنادیتا ہوں اور اُس کے ذریعہ میں اُسےجہنم کی آگ سے بچاتااور جنّت میں داخل کردیتا ہوں،حضرت داؤدنے سوال کیا : اُس شخص کا کیا بدلہ ہے جوآپ کی رضاء و خوشنودی کیلئے جنازوں کے پیچھے(تدفین کیلئے)جاتا ہو؟اللہ تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا:اُس کا بدلہ یہ ہے کہ جس دن وہ مرے گا تو اُس کی قبر تک بھی فرشتے اُس کے پیچھے چلیں گے اور میں عالمِ ملکوت میں اُس کی روح پررحمت نازل کروں گا۔عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ أَبِي الْخُلْدِ قَالَ:قَرَأْتُ فِي مَسْأَلَةِ دَاوُدَ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ، إِلَهِي مَا جَزَاءُ مَنْ يُعَزِّي الْحَزِينَ وَالْمُصَابَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: جَزَاؤُهُ أَنْ أَكْسُوَهُ رِدَاءً مِنْ أَرْدِيَةِ الْإِيمَانِ، أَسْتُرُهُ بِهِ مِنَ النَّارِ وَأُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، قَالَ: يَا إِلَهِي، فَمَا جَزَاءُ مَنْ يُشَيِّعُ الْجَنَائِزَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ، قَالَ اللهُ: جَزَاؤُهُ أَنْ تُشَيِّعَهُ الْمَلَائِكَةُ يَوْمَ يَمُوتُ إِلَى قَبْرِهِ وَأَنْ أُصَلِّي عَلَى رُوحِهِ فِي الْأَرْوَاحِ۔(شعب الایمان :8841)چھٹی فضیلت:قیامت کے دن عرشِ الٰہی کا سیہ نصیب ہوگا: حضرت موسیٰ نے اللہ تعالیٰ سے دریافت کیا کہ اُس شخص کا کیا بدلہ ہے جو کسی ایسی عورت کی تعزیت کرے جس کا بچہ مرگیا ہو ؟اللہ تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا: میں اُسے(قیامت کے دن)اپنے(عرش کے)سائے میں رکھوں گا جس دن میرے (عرش کے)سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:قَالَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ لِرَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ: مَا جَزَاءُ مَنْ عَزَّى الثَّكْلَى؟ قَالَ: أَجْعَلُهُ فِي ظِلِّي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي۔(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنّی:587)