کتاب الجنائز |
|
چوتھی فضیلت:عیادت کرنے والے کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نکلتے ہیں : عیادت کرنے والا جب کسی مریض کی عیادت کرنے کی غرض سے نکلتا ہے کہ تو اِس شان سے نکلتا ہے کہ اُس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی نورانی اور پاکیزہ مخلوق یعنی فرشتےبھی نکلتے ہیں اور اُن کی تعداد بھی کوئی ایک دو نہیں ،بلکہ ستر ہزار ہوتی ہے ، اللہ اکبر!!۔چنانچہ حضرت علیسے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد مروی ہے:کوئی مسلمان کسی مریض کی عیادت کیلئے نکلے تو ستر ہزار فرشتے اُس کے ساتھ نکلتے ہیں اور اُس کے پیچھے چلتے ہیں ،اگر صبح نکلے تو شام تک اور شام کو نکلے تو صبح تک(اُس کے لئے مغفرت کی دعاء کرتے رہتے ہیں ) اور اُس کیلئے جنّت کا ایک باغ مقرر ہوجاتا ہے۔مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَعُودُ مَرِيضًا إِلَّا خَرَجَ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يُشَيِّعُونَهُ، إِنْ كَانَ مُصْبِحًا حَتَّى يُمْسِيَ، وَكَانَ لَهُ خَرِيفٌ مِنَ الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ مُمْسِيًا شَيَّعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ، وَكَانَ لَهُ خَرِيفٌ مِنَ الْجَنَّةِ۔(مستدرکِ حاکم:1294)مَنْ عَادَ مَرِيضًا بُكْرَةً شَيَّعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، كُلُّهُمْ يَسْتَغْفِرُ لَهُ حَتَّى يُمْسِيَ، وَكَانَ لَهُ خَرِيفٌ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ عَادَهُ مَسَاءً شَيَّعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، كُلُّهُمْ يَسْتَغْفِرُ لَهُ حَتَّى يُصْبِحَ، وَكَانَ لَهُ خَرِيفٌ فِي الْجَنَّةِ۔(السنن الکبریٰ للبیہقی:6585)پانچویں فضیلت:جنّت میں اُس کیلئے ایک باغ مقرر ہوجاتا ہے: عیادت کرنے والے پر اللہ تعالیٰ کا ایک فضل یہ ہوتا ہے کہ اُس کیلئے جنّت میں ایک باغ مقرر کردیا جاتا ہے،جیسا کہ گذشتہ احادیث میں مذکور ہے۔وَكَانَ لَهُ خَرِيفٌ فِي الجَنَّةِ۔(ترمذی:969)