کتاب الجنائز |
|
سورہ یٰسٓ کا پڑھنا : حدیث کے مطابق سورۂ یٰسٓ کا ایک دفعہ پڑھنا دس قرآن کریم پڑھنے کے برابر ہے ،لہٰذا کم وقت کے اندر زیادہ سے زیادہ مُردوں کیلئے ثواب بخشنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے کہ سورۂ یٰسٓ کی تلاوت کرکے مُردوں کو بخش دیا جائے ۔ حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاہرچیز کاایک دل ہوتا ہے اورقرآن کادل یٰسٓ ہے جس نے اسے (ایک بار)پڑھاگویااسنے دس بار قرآن پڑھ لیا۔إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قَلْبًا، وَإِنَّ قَلْبَ الْقُرْآنِ يس، مَنْ قَرَأَهَا، فَكَأَنَّمَا قَرَأَ الْقُرْآنَ عَشْرَ مَرَّاتٍ۔(سنن الدّارمی:3459) لہٰذا اگر وقت ہو تو ایصالِ ثواب کیلئے زیارتِ قبور کے موقع پر قبرستان میں سورہ یٰسٓ پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیئے ،چنانچہ منقول ہے : جو شخص قبرستان میں داخل ہو اور سورہ یٰسٓ کی تلاوت کرے تو اللہ تعالیٰ مُردوں سے اُس دن عذاب میں تخفیف فرمادیتے ہیں اور پڑھنے والے کو قبرستان کے مُردوں کی تعداد کے بقدرنیکیاں ملتی ہیں۔مَنْ دَخَلَ الْمَقَابِرَ فَقَرَأَ سُورَةَ يس خَفَّفَ اللَّهُ عَنْهُمْ يَوْمَئِذٍ، وَكَانَ لَهُ بِعَدَدِ مَنْ فِيهَا حَسَنَاتٌ۔(رد المحتار:2/243)(البحر الرائق:2/210)یہی روایت علّامہ سیوطینے شرح الصدور کے میں حضرت انسکی روایت سے مرفوعاً نقل فرمائی ہے ۔(شرح الصدور:1/304) حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے اِرشاد فرمایا: جوقبرستان میں داخل ہواورسورۃ یٰسٓ پڑھے تواللہ تعالیٰ اس دن قبرستان والوں کے عذاب میں تخفیف فرمادیتا ہے(یعنی ان کاعذاب