کتاب الجنائز |
|
مِنْهَا “ ۔ ترجمہ: ”اے اللہ ! مجھے میری مصیبت میں اجر عطاء فرمائیے اور مجھے اس سے بہترین بدل عطاء فرمائیے۔“ تو اللہ تعالیٰ اُسے مصیبت پر اجر عطاء فرماتے ہیں اور اُسےنعم البدل عطاء فرمادیتے ہیں۔مَا مِنْ عَبْدٍ تُصِيبُهُ مُصِيبَةٌ، فَيَقُولُ: {إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ} اللهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي، وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا أَجَرَهُ اللهُ فِي مُصِيبَتِهِ، وَأَخْلَفَ لَهُ خَيْرًا مِنْهَا۔(مسلم :918)چھٹی فضیلت : اِنَّا للہ پڑھنا اِس امّت کی خصوصیت ہے : حضرت عبد اللہ بن عباسسے مَروی ہے ،نبی کریمﷺاِرشاد فرماتے ہیں :میری امّت کو ایک ایسی چیز دی گئی ہے جو امّتوں میں سے کسی کو بھی نہیں دی گئی اور وہ مصیبت کے موقع پر”اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ“ کہنا ہے۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُعْطِيَتْ أُمَّتِي شَيْئًا لَمْ يُعْطَهُ أَحَدٌ مِنَ الْأُمَمِ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ {إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ}۔(طبرانی کبیر:12411)ساتویں فضیلت :جنّت کے مقدّس باغات کا ملنا : حضرت ابوہریرہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :چار طرح کے لوگ جنت کے مقدس باغات میں ہونگے : ایک وہ جو بغیر کسی شک کے ” لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ “ کو تھامے رہے ، دوسرا وہ جو نیکی کرکے خوش ہو اور اُس(نیکی کی توفیق ملنے )پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے ، تیسرا وہ جو گناہ ہوجائے تو غمگین ہو اور استغفار کرے اور چوتھا وہ جو مصیبت پر ”اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ“ پڑھے ۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:أَرْبَعَةٌ فِي حَدِيقَةٍ قُدُسِيَّةٍ فِي الْجَنَّةِ: الْمُعْتَصِمُ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، لَا يَشُكُّ فِيهَا، وَمَنْ إِذَا عَمِلَ حَسَنَةً سَرَّتْهُ وَحَمِدَ اللهَ عَلَيْهَا، وَمَنْ إِذَا عَمِلَ سَيِّئَةً سَاءَتْهُ وَاسْتَغْفَرَ اللهَ مِنْهَا، وَإِذَا أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ قَالَ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔(شعب الایمان:6599)