کتاب الجنائز |
|
تمہارے ساتھ آکر لاحق ہونے والے ہیں، میں اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور تمہارے لئے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔(مسلم:975) زیارتِ قبور کی دعائیں: اس سے پہلے جوحدیثیں ذکر کی گئی ہیں اُن میں زیارتِ قبور کی مسنون دعائیں بھی موجو د ہیں ،ذیل میں اُن دعاؤں کوبالترتیب الگ سے ذکر کیا جارہا ہے تاکہ بآسانی سمجھا اور یاد کیا جاسکے، ان میں سے جو دعاء بھی آسانی سے یاد کرکے پڑھی جاسکے وہ پڑھ لینی چاہیئے : (1)السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ القُبُورِ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا، وَنَحْنُ بِالأَثَرِ۔اے قبر والو! تم پر سلامتی ہو،اللہ تعالیٰ ہمیں اور تمہیں معاف کرے،تم ہم سے پہلےجانے والے ہو اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔(ترمذی:1053) (2)السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّا، إِنْ شَاءَ اللهُ لَلَاحِقُونَ أَسْأَلُ اللهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ ۔ترجمہ :سلامتی ہو تم پر اے گھر والو! جو مسلمان اور مؤمن ہیں بیشک ہم بھی تمہارے ساتھ آکر لاحق ہونے والے ہیں، میں اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور تمہارے لئے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔(مسلم:975) (3)السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ تم پر سلامتی ہو اے ایمان والو! اور بیشک ہم بھی تمہارے ساتھ لاحق ہونے والے ہیں۔(مسلم:975)