کتاب الجنائز |
|
« رَبَّنَا اللَّهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ، تَقَدَّسَ اسْمُكَ، أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ، اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا، أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ، أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ، فَيَبْرَأَ»ترجمہ: ہمارا پروردگار اللہ ہے ،ایسا اللہ جو آسمان میں ہے، اے اللہ !تیرا نام بہت ہی پاک ہے،تیرا حکم آسمان و زمین دونوں میں ہے،اے اللہ جس طرح تیری رحمت آسمان میں ہےپس ایس طرح اپنی رحمت زمین یں بھی نازل فرما۔اے اللہ! ہمارے چھوٹے اور بڑے (تمام)گناہ بخش دے،تو پاکیزہ لوگوں کا پروردگار ہے،اے اللہ! اپنی رحمتوں میں سے(عظیم) رحمت نازل فرمااور اِس بیماری سے شفاء عطاء فرما۔(ابوداؤد:3892)بارہویں دعاء:” أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ“ : حضرت ابن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:جب کوئی شخص کسی مریض کی عیادت کیلئے آئےتو اُسے چاہیئےیہ دعاءپڑھے: «اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ يَنْكَأُ لَكَ عَدُوًّا، أَوْ يَمْشِي لَكَ إِلَى جَنَازَةٍ » ترجمہ : اے اللہ ! اپنے بندے کو شفاء دےتاکہ وہ تیرے لئے دشمن کو زخمی کرے(یعنی جہاد میں شرکت کرسکے) یا تیرے لئے جنازے میں جاسکے۔(ابوداؤد:3107) ٭………٭………٭………٭