کتاب الجنائز |
|
تطییب (خوشبو اور کافور مَلنا ) : کفناتے ہوئے مذکورہ بالا ترتیب کے مطابق قمیص پہنانے کے بعد سر اور ڈاڑھی پر عطر وغیرہ کوئی خوشبو لگادینی چاہیئے ۔ اُس کے بعد اعضائے سجود یعنی پیشانی ، ناک ، دونوں ہتھیلیوں، دونوں گھٹنوں اور دونوں پاؤں پر کافور مَل دیں ۔البتہ مَردوں کو زعفران نہیں لگانی چاہیئے ۔ (احکامِ میت : 84) کفن پر عطر لگانا ، یا روئی کا پھایہ میں عطر لگا کر میت کے کانوں میں رکھنا یہ سب جہالت ہے ۔ (احکامِ میت :86) بحالتِ احرام انتقال کرنے والے کو خوشبو لگانا : احناف و مالکیہ : عام مُردوں کی طرح خوشبو لگائی جائے گی ۔ شوافع و حنابلہ : خوشبو نہیں لگائی جائے گی ۔(الفقہ الاسلامی : 2/1494) عورتوں کے کفنانے کا طریقہ : مَردوں کی طرح عورتوں کے کفنانے کے طریقے کوبھی تین حصوں میں بآسانی سمجھا جاسکتا ہے : (1)ترتیب ۔ یعنی کفن کے کپڑوں کے رکھنے کی ترتیب کیا اختیار کی جائے گی۔ (2)تکفین ۔ یعنی کفانے کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیئے ۔ (3)تطییب ۔ یعنی خوشبو لگانے کی تفصیل ۔ ترتیب : کفن کے کپڑے رکھنے کی ترتیب یہ ہے : (1)لفافہ ۔ (2)سینہ بند ۔ (3)ازار ۔ (4)قمیص کا نچلا حصہ ۔