حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
اور ان کے وصال کے بعد حضرت اقدس حکیم الامت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی ؒسے سلوک کی تکمیل کی اور خلافت واجازت سے مشرف ہوئے۔ حضرت مرحوم کا عظیم الشان کارنامہ قریباً ساٹھ سال تک مادر علمی دارالعلوم دیوبند کی انتظامی خدمات ہیں ۔ صرف دارالعلوم کی تاریخ ہی میں نہیں بلکہ دیگر اداروں میں بھی اتنی طویل مدت تک منصب ِ اہتمام پر فائز رہنے کی مثالیں شاذ ونادر ہی ملتی ہیں ۔ حضرتؒ کی صحت کافی عرصہ سے مخدوش چلی آرہی تھی۔اور ایک سال سے توقریباً صاحبِ فراش تھے۔ بالآخر وہ وقت موعود آپہنچا جس سے کسی فرد وبشر کو مفر نہیں ،حضرت کی وفات حسرت آیات اہل حق کے لیے عظیم سانحہ ہے۔حق تعالیٰ شانہ مرحوم کو درجات عالیہ عطا فرمائیں ۔ اور تمام متعلقین اور پس ماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائیں ۔آمین۔ ……v……