حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
دارالعلوم کی بے پناہ مقبولیت اور محبوبیت اور اس کی عالمگیریت کا محور اگر حکیم الاسلام ؒ کا کمالِ علمی، اوصافِ ظاہری وباطنی، زہد وتقویٰ، دیانت وامانت، فہم وفراست میں منفرد مقام کا مالک ہونا تھا تو ٹھیک اسی طرح آپ کا دارالعلوم دیوبند کو ہر طرح کی سیاستوں سے بچاکر اس کو ہمہ جہت اور ہمہ گیر بنانا بھی تھا۔ دارالعلوم دیوبند جیسے عالمی اور بین الاقوامی ادارہ کے منصب ِ اہتمام کے لیے جیسے ہمہ صفت موصوف اور جامع کمالات شخصیت کی ضرورت تھی حضرت حکیم الاسلام ؒ ایسے ہی جامع کمالات تھے۔ اس عظیم ادارہ کے اس اہم منصب کی بلاشبہ آپ زینت تھے، یوں تو ؎ ہر بولہوس نے حُسن پرستی شعار کی! لیکن حقیقت یہ ہے ’’مہتمم دارالعلوم دیوبند ‘‘ کہلانے کی مستحق صرف آپ کی ذاتِ بابرکات تھی ۔ فرحمہ اﷲ تعالیٰ رحمۃ واسعۃ ومغفرۃ کاملۃ واٰخردعوانا ان الحمدﷲ رب العلمین والصلوۃ والسلام علی خاتم النبیین ……v……