یہ اقتباسات تو آپ نے پڑھ لئے۔ لیکن وہ بنیادی سوال ہنوز حل طلب ہے کہ مسیح موعود نے دجال کو کس طرح قتل کیا؟
۱… کیا دجال کی دنیوی شان وشوکت کم کر دی ہے؟ جواب نفی میں ہے۔
۲… کیا دلائل سے پادریوں کو شکست دے کر لوگوں کو عیسائیت سے بددل کر دیا؟ جواب زبردست نفی میں ہے۔ اس لئے کہ عیسائیت سیلاب کے دھارے کی طرح اس سرزمین میں پھیلتی اور بڑھتی رہی۔
آریہ سماج کی تعداد
مرزاقادیانی کا قلم عموماً عیسائیوں آریوں اور اہل حدیث (مولوی ثناء اﷲ اور امرتسر کا غزنوی خاندان) کے خلاف چلتا رہا۔ آئیے مردم شماری کے رجسٹرات میں دیکھیں کہ مرزاقادیانی ان دجالوں کے قتل کرنے میں کہاں تک کامیاب ہوئے۔
سوامی دیانند نے آریہ سماج کی بنیاد ۱۸۷۵ء میں ڈالی تھی۔ سوامی صاحب صرف آٹھ برس تبلیغ کرنے پائے تھے کہ ۱۸۸۳ء میں فوت ہو گئے۔ پہلی مردم شماری ۱۸۸۱ء میں ہوئی تھی۔ ۱۸۸۱ء میںکسی ہندو نے اپنے آپ کو آریہ درج نہ کرایا۔ بعد کے اعداد اس جدول میں دیکھئے۔
آریوں کی تعداد پنجاب میں
سال
تعداد
۱۸۹۱ء
۱۴۰۳۰
۱۹۰۱ء
۱۳۰۰۰
اس دہاکے میں ۸۷ہزار
۱۹۱۱ء
۱۰۰۸۴۶
کا اضافہ ہوا۔
پنجاب میں اہل حدیث کی تعداد
سال
تعداد
۱۸۸۱ء
۲۴۵۳
۱۸۹۱ء
۳۶۰۴
۱۹۰۱ء
نامعلومبیس برس میں ۸۶ہزار کا
۱۹۱۱ء
۸۹۰۸۳
اضافہ ہوا۔