قرآن کریم کی ایک اور آیت ہے۔ ’’قل یایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمعیا‘‘ اس آیت میں نبی اکرمﷺ سے کہاگیا کہ آپ اعلان کر دیجئے کہ اے نوع انسان میں تم تمام کی طرف خدا کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ مرزاقادیانی نے یہ آیت لکھ کر اس کے نیچے لکھا: ’’کہہ (اے غلام احمد) اے تمام لوگو میں تم سب کی طرف اﷲ تعالیٰ کی طرف سے رسول ہوکر آیا۔‘‘
(البشریٰ ج۲ ص۵۶)
آخری نبی
ہم یہ بھی لکھ چکے ہیں کہ احمدی حضرات، رسول اﷲﷺ کے بعد مرزاغلام احمد قادیانی کا نام بھی صف انبیاء میں لکھتے ہیں۔ چوہدری ظفر اﷲ خان صاحب نے مارچ ۱۹۳۳ء میں ایک ٹریکٹ شائع کیا تھا۔ جس میں یہ فہرست یوں دی تھی۔
خدا کے راست باز نبی، رام چند پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، کرشن پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، بدھ پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، زرتشت پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، کنفیوشش پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، ابراہیم علیہ السلام پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، موسیٰ علیہ السلام پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، مسیح علیہ السلام پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، محمدﷺ پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز نبی، احمد پر سلامتی ہو۔
خدا کے راست باز بندہ بابا نانک پر سلامتی ہو۔ (پیغام صلح مورخہ ۱۹؍اپریل ۱۹۳۳ئ)
آپ نے غور فرمایا کہ (قرآنی) انبیاء کی فہرست میں آخری نام احمد یعنی (مرزاغلام احمد قادیانی کا) لکھا گیا ہے۔ ان کے بعد بابا نانک کا نام ہے۔ جنہیں نبی نہیںبلکہ بندہ لکھا گیا ہے۔
ضمناً (جیسا کہ اس کتاب میں پہلے لکھا گیا ہے) میاں محمود احمد قادیانی سکھوں کو بھی اہل کتاب میں شامل کرتے تھے اور اس لئے ان کا فیصلہ یہ تھا کہ ان کی (اور ہندوؤں اور غیراحمدیوں کی) لڑکیاں لے لینی چاہئیں۔ لیکن انہیں لڑکی دینی نہیں چاہئے۔ اگر سکھ اہل کتاب