۱۱… ’’دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں۔‘‘
(براہین نمبر۳ حاشیہ در حاشیہ ص۴۶۹، خزائن ج۱ ص۵۵۹)
مہمل الہامات
۱… ’’خدا کی فیلنگ اور خدا کی مہر نے کتنا بڑا کام کیا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۹۶، خزائن ج۲۲ ص۹۹)
۲… ’’بڑے تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ اس دن خدا کی طرف سے سب پر اداسی چھا جائے گی۔ یہ ہوگا، یہ ہوگا، یہ ہوگا۔ پھر تیرا واقعہ ہوگا۔ تمام عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا حادثہ آئے گا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۰۷،۱۰۸، خزائن ج۲۲ ص۱۱۰،۱۱۱)
۳… ’’فی شائل مقیاس‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۸۰، خزائن ج۲۲ ص۲۹۲)
۴… ’’ایلی ایلی لما سبقتنی، ایلی اوس‘‘
(براہین نمبر۳ ص۵۱۳ حاشیہ در حاشیہ، خزائن ج۱ ص۶۱۲)
۵… ’’ربنا عاج‘‘ ہمارا رب عاجی ہے۔
(براہین احمدیہ نمبر۴ ص۵۵۵ حاشیہ در حاشیہ، خزائن ج۱ ص۶۶۲)
۶… ’’اشکر نعمتی رایت خدیجتی‘‘ میری نعمت کا شکر کر کہ تونے میری خدیجہ کو دیکھ لیا۔ (براہین نمبر۴ ص۵۵۸حاشیہ در حاشیہ، خزائن ج۱ ص۶۶۶)
۷… ’’ھو شعنا نعسا‘‘ (براہین نمبر۳ ص۵۵۶، خزائن ج۱ ص۶۶۴)
۸… پریشن عمر، پراطوس۔ یعنی پڑاطوس یعنی پلاطوس۔
(مکتوبات احمدیہ ج۱ ص۶۸)
مرزاقادیانی کا ارشاد ہے۔ ’’خداتعالیٰ کا کلام لغو باتوں سے منزہ ہونا چاہئے۔‘‘
(ازالہ اوہام ج۱ ص۳۷۶، خزائن ج۳ ص۲۹۳)
دسواں باب … وسعت علم
مرزاقادیانی باربار فرماتے ہیں کہ میری معلومات خدائی ہیں اور میں نے علم براہ راست اﷲ سے حاصل کیا ہے۔ ’’سمیتک المتوکل وعلمناہ من لدنا علماً‘‘ اے احمد! میں نے تیرا نام متوکل رکھا اور تجھے اپنی طرف سے علم سکھایا۔
(ازالہ اوہام ص۶۹۷، خزائن ج۳ ص۴۷۶)