مرتضیٰ قرار پاتے ہیں کیا یہ حضرات ایسا ہی مانتے ہیں؟
پھر اس کا کیا جواب کہ امام بخاری کی ایک حدیث کی رو سے خود حضورﷺ نے فرمایا کہ: ’’لی خمسۃ اسمائ۰ انا محمد واحمد وانا الماحی… وانا الحاشر… وانا العاقب (بخاری ج۱ ص۵۰۱، باب ماجاء فی اسماء رسول اﷲﷺ)‘‘ یہاں حضورﷺ نے خود اپنے اسماء گرامی محمد اور احمد بیان فرمائے ہیں۔
بہرحال احمدی حضرات کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جس آنے والے رسول کی بشارت دی تھی اور اس کا نام احمد بتایا تھا۔ وہ مرزاغلام احمد قادیانی ہی تھے۔ اسی بناء پر وہ انہیں (مرزاقادیانی کو) احمد نبی اﷲ کہہ کر پکارتے ہیں۔ چنانچہ رسالہ احمدی نمبر۵،۶،۷ بابت ۱۹۱۹ء موسومہ النبوۃ فی الالہام ص۱۰، مؤلفہ قاضی محمد یوسف (قادیان) میں کہاگیا ہے۔ ’’جری اﷲ فی حلل الانبیاء سے صاف ثابت ہے کہ حضرت احمد علیہ السلام ایک عظیم الشان نبی اﷲ ورسول اﷲ ہیں اور ان کا انکار موجب غضب الٰہی اور کفر ہے۔‘‘
سلسلۂ انبیاء کی آخری کڑی
ربوہ کی جماعت خدام الاحمدیہ نے ایک کتابچہ شائع کیا ہے۔ جس کا نام (دینی معلومات ص۱۰،۱۱، طبع سوم ۱۹۷۳ئ) بطرز سوال وجواب ایک صاحب کی وساطت سے راقم الحروف کو اس (کے متعلقہ حصہ) کی فوٹو سٹیٹ کاپی موصول ہوئی ہے۔ اس میں سوال نمبر۲۲ اور اس کا جواب قابل غور ہے۔
سوال نمبر۲۲: قرآن کریم میں جن انبیاء کے اسماء کا ذکر ہے۔ بیان کریں؟
جواب… حضرت آدم، حضرت نوح، حضرت ابراہیم، حضرت لوط، حضرت اسماعیل، حضرت اسحق، حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت ہود، حضرت صالح، حضرت شعیب، حضرت موسیٰ، حضرت ہارون، حضرت داؤد، حضرت سلیمان، حضرت الیاس، حضرت یونس، حضرت ذوالکفل، حضرت الیسع، حضرت ادریس، حضرت ایوب، حضرت زکریا، حضرت یحییٰ، حضرت لقمان، حضرت عزیر، حضرت ذوالقرنین، (علیہم السلام) حضرت محمد ﷺ اور حضرت احمد علیہ الصلوٰۃ والسلام۔
درود شریف
جب مرزاقادیانی ان تصریحات کی رو سے (بموجب عقیدہ احمدی حضرات) نبی قرار پاگئے تو آپ پر درود بھیجنا بھی لازم ٹھہرگیا۔ ملاحظہ فرمائیے۔