عجیب الہامات
۱… اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’میں نماز پڑھوںگا اور روزہ رکھوں گا۔‘‘
(البشریٰ ج۲ ص۷۹)
۲… ’’تو ہمارے پانی سے ہے اور وہ بزدلی سے ہیں۔‘‘
(انجام آتھم ص۵۵،۵۶، خزائن ج۱۱ ص۵۵،۵۶)
۳… ’’بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱)
۴… ’’حضرت مسیح موعود نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی قوت کا اظہار فرمایا۔‘‘ (اسلامی قربانی ص۱۲، مصنفہ قاضی یار محمد)
۵… ’’آئی لو یو۔‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۸۰، خزائن ج۱ ص۵۷۱)
۶… ’’ڈگری ہوگئی ہے مسلمان ہے۔‘‘
(براہین نمبر۴ ص۵۵۱ حاشیہ در حاشیہ، خزائن ج۱ ص۶۵۹)
۷… ’’اے ازلی ابدی خدا۔ بیڑیوں کو پکڑ کے آ۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۴، خزائن ج۲۲ ص۱۰۷)
۸… ’’زندگی کے فیشن سے دور جاپڑے ہیں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۴، خزائن ج۲۲ ص۱۰۷) ۹… ’’خدا نے اپنے الہامات میں میرا نام بیت اﷲ بھی رکھا ہے۔ یکے پائے من می بوسید ومن میگفتم کہ حجراسود منم (ایک آدمی میرے پاؤں چوم رہا تھا اور میں کہہ رہا تھا کہ میں حجر اسود ہوں)‘‘ (اربعین نمبر۴ ص۱۶ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۴۵)
۱۰… ’’۵؍مارچ ۱۹۰۵ء کو خواب میں دیکھا ایک شخص جو فرشتہ معلوم ہوتا تھا… میرا نام ہے۔ ٹیچی ٹیچی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۳۲، خزائن ج۲۲ ص۳۴۶)
’’اتنے میں تین فرشتے آسمان سے آئے۔ ایک کا نام خیراتی تھا۔‘‘
(حیات النبی ج اوّل ص۹۵)
’’۲۴؍فروری ۱۹۰۵ء کو حالت کشفی میں جب کہ حضور کی طبیعت ناساز تھی۔ ایک شیشی دکھائی گئی۔ جس پر لکھا تھا۔ خاکسار پیپرمنٹ۔‘‘ (مجموعہ الہامات ومکاشفات ص۵۲۷)