وہ گدھا دجال کا اپنا ہی بنایا ہوا ہوگا۔ پھر اگر وہ ریل نہیں تو اور کیا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام حصہ دوم ص۶۸۵، خزائن ج۳ ص۴۶۹،۴۷۰)
’’دجال کے ساتھ بعض اسباب تنعم وآسائش جنت کی طرح ہوںگے اور بعض اسباب محنت وبلا آگ یعنی دوزخ کی طرح ہوںگے۔ (بخاری ومسلم) جس قدر عیسائی قوم نے تنعم کے اسباب نئے سے نئے ایجاد کئے ہیں اور جو دوسری راہوں سے محنت اور بلا فقر اور فاقہ بھی ان کے بعض انتظامات کی وجہ سے دیس کے لوگوں کو پکڑتا جاتا ہے۔ اگر یہ دونوں حالتیں بہشت اور دوزخ کے نمونے نہیں ہیں تو اور کیا ہیں؟‘‘ (ازالہ اوہام ص۷۲۸، حصہ دوم، خزائن ج۳ ص۴۹۱)
’’ان دس علامتوں میں سے ایک بھاری علامت دجال معہود کی یہ لکھی ہے کہ اس کا فتنہ تمام ان فتنوں سے بڑھ کر ہوگا کہ جو ربانی دین کے مٹانے کے لئے ابتداء سے لوگ کرتے آئے ہیں… ہمارے نبیﷺ نے کھلے کھلے طور پر ریل گاڑی کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ چونکہ یہ عیسائی قوم کا ایجاد ہے جن کا امام اور مقتداء یہی دجالی گروہ (پادری) ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام حصہ دوم ص۷۳۰،۷۳۱، خزائن ج۳ ص۴۹۳)
’’اور اس زمانہ (ظہور مسیح موعود) میں صلیبی مذہب کا بہت غلبہ ہوگا اور صلیبی مذاہب کی حکومت اور سلطنت تقریباً تمام دنیا میں پھیل جائے گی۔‘‘ (شہادۃ القرآن ص۹، خزائن ج۶ ص۳۰۵)
’’یہی قوم (عیسائی) وہ آخری قوم ہے جس کے ہاتھ سے طرح طرح کے فتنوں کا پھیلنا مقدر تھا۔ جس نے دنیا میں طرح طرح کے ساحرانہ کام دکھائے اور جیسا کہ لکھا ہے کہ دجال نبوت کا دعویٰ کرے گا۔ نیز خدائی کا دعویٰ بھی اس سے ظہور میں آئے گا۔ یہ دونوں باتیں اس قوم سے ظہور میں آگئیں۔ نبوت کا دعویٰ اس طرح پر کہ اس قوم کے پادریوں نے بڑی گستاخی سے نبیوں کی کتابوں مین دخل بے جا کیا اور ایسی بے باکانہ مداخلت کی گویا وہ آپ ہی نبی ہیں… اور خدائی کا اس طرح پہ دعویٰ کیا کہ خدائی کاموں میں حد سے زیادہ دخل دیا اور چاہا کہ زمین وآسمان میں کوئی بھی ایسا بھید مخفی نہ رہے جو وہ اس کی تہ تک نہ پہنچ جائیں اور ارادہ کیا کہ خداتعالیٰ کے سارے کاموں کو اپنی مٹھی میں لے لیں اور ایسے طور سے خدائی کی کل ان کے ہاتھ میں آجائے کہ اگر ممکن ہو تو سورج کاغروب اور طلوع… اور بارش کا ہونا نہ ہونا بھی ان کے ہاتھ کی کارستانی پر موقوف ہو۔‘‘ (شہادۃ القرآن ص۲۵، خزائن ج۶ ص۳۱۶)
’’اس قوم کے علماء حکماء نے دین کے متعلق وہ فتنے ظاہر کئے جس کی نظیر حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر تاایں دم پائی نہیں جاتی… یہ آیت صاف بتارہی ہے کہ وہ (دجال) قوم