مذاہب کے اسلام ایک ایسے زندہ خدا کا تصور پیش کرتا ہے جس سے ہر شخص اس وقت بھی ہم کلام ہونے کا شرف حاصل کر سکتا ہے اور یہ کہ مسلمانوں میں بیسیوں ایسے اولیاء اﷲ گذر چکے ہیں۔ جنہوں نے کامل اتباع رسول سے وہ مقام حاصل کر لیا۔ جس پر پہنچ کر خدا نے ان پر الہام کیا اور کئی غیب کے امور ان پر ظاہر کر دئیے۔ اس ضمن میں مرزاقادیانی اپنی مثال بھی پیش کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے چند الہامات اور پیش گوئیوں کا ذکر کیا ہے۔ ہم فی الحال اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ ان الہامات سے کہاں تک اسلام کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔ اس وقت صرف اتنا سوال قابل غور ہے کہ کیا اس وحی میں مرزاقادیانی کو نبی اور رسول کہاگیا تھا۔
رسالہ ایک غلطی کا ازالہ کے مذکورہ بالا اقتباس میں براہین احمدیہ کے چار حوالوں کا ذکر ہے۔ یہ درست ہے کہ یہ چاروں جملے اس کتاب میں درج ہیں۔ اصل متن میں نہیں۔ حاشیہ میں بھی نہیں بلکہ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳ میں ویسے یہ حاشیہ در حاشیہ خاصی لمبی عبارت ہے اور شاید کتاب کے متن سے بھی زیادہ لمبی ہے۔
جس سیاق وسباق اور تشریح کے ساتھ یہ الہامات براہین احمدیہ میں درج کئے گئے ہیں۔ ان سے یہ بات قطعی طور پر واضح ہے کہ ان میں الفاظ نبی اور رسول سے مراد مرزاقادیانی کی ذات نہ تھی۔ الہامی عبارت کے ساتھ ہی مزید تصریح مرزاقادیانی نے خود ہی کردی ہے کہ ان کلمات کا حاصل مطلب تلطفات اور برکات الٰہیہ ہیں۔ جو حضرت خیر الرسل کی متابعت کی برکت سے ہر ایک کامل مؤمن کے شامل حال ہو جاتی ہے اور حقیقی طور پر مصداق ان سب عنایات کا آنحضرتﷺ ہیں اور اس بات کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہر ایک مدح وثناء جو کسی مؤمن کے الہامات میں کی جائے وہ حقیقی طور پر آنحضرتﷺ کی مدح ہوتی ہے۔
اس وقت مرزاقادیانی نے ان الہامات میں الفاظ نبی اور رسول کا مصداق رسول کریمﷺ کو ہی سمجھا اور قرار دیا تھا۔ زیادہ وضاحت کے لئے براہین احمدیہ میں مندرج متعلقہ الہامات مع اس ترجمہ کے لکھے جاتے ہیں۔ جو کہ مرزاقادیانی نے خود ہی کیا تھا۔
۱… پہلا حوالہ ’’ہوالذی ارسل رسولہ باالہدی ودین الحق یظہرہ علی الدین کلہ‘‘ قرآنی آیت ہے اور ہر کسی کو معلوم ہے کہ اس میں لفظ رسول سے مراد محمد رسول اﷲﷺ ہی ہیں۔ یہ درست ہے کہ مرزاقادیانی نے بہت سی قرآنی آیات کی نسبت دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کو الہام ہوئی ہیں۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۹ پر مرزاقادیانی نے یہ آیت اپنے الہام کے طور پر درج نہیں کی۔ وہاں صورت یہ ہے کہ انہوں نے