کتاب الجنائز |
|
حضرت عائشہ صدیقہفرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:مُردوں کو بُرا نہ کہو ،کیونکہ وہ اُس چیز تک پہنچ چکے ہیں جو اُنہوں نے کیا (اللہ تعالیٰ اُن کے عمل کا بدلہ اُنہیں دیں گے ،اب تم اپنی فکر میں لگو)۔لاَ تَسُبُّوا الأَمْوَاتَ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا۔(بخاری:1393) حضرت انسنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جو مسلمان بھی مَرجائے اور اُس کے دو ادنیٰ پڑوس کے گھر کے افراد بھی اُس کے بارے میں اِس بات کی گواہی دیدیں کہ وہ مرحوم کے اندر صرف خیر ہی جانتے تھےتو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:میں نے تمہاری گواہی کو قبول کرلیا اور مَرنے والے کے وہ گناہ معاف کردیتاہوں جوتم نہیں جانتے۔مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ فَيَشْهَدُ لَهُ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَهْلِ أَبْيَاتِ جِيرَانِهِ الْأَدْنَيْنَ أَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ مِنْهُ إِلَّا خَيْرًا، إِلَّا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى وَتَبَارَكَ: قَدْ قَبِلْتُ قَوْلَكُمْ-أَوْ قَالَ: شَهَادَتَكُمْ-وَغَفَرْتُ لَهُ مَا لَا تَعْلَمُونَ۔(مستدرکِ حاکم:1398) حضرت عائشہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں :جب تمہارے کسی ساتھی کا انتقال ہوجائےتو اُسےکو چھوڑ دو اور اُس کی غیبت نہ کرو۔إِذَا مَاتَ صَاحِبُكُمْ فَدَعُوهُ، وَلَا تَقَعُوا فِيهِ۔(ابوداؤد: 4899) نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:اپنے مُردوں کی اچھائیاں بیان کیا کرواور اُن کی بُرائیاں بیان کرنے سے گریز کیا کرو۔اذْكُرُوا مَحَاسِنَ مَوْتَاكُمْ، وَكُفُّوا عَنْ مَسَاوِيهِمْ۔(ابو داؤد :4900) حضرت مغیرہ بن شعبہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :مردوں کو بُرا نہ کہا کرو، کیونکہ اِس عمل سے تم زندوں کو تکلیف و اذیت پہنچاؤ گے۔لَا تَسُبُّوا الأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الأَحْيَاءَ۔(ترمذی:1982)