۱…
براہین احمدیہ کی اشاعت کے زمانہ میں مناظر اسلام کی حیثیت۔
۲…
کشف والہام کی رو سے ولایت کا دعویٰ اس کے ساتھ ہی ختم نبوت کے شدت سے قائل۔
۳…
مخاطبت ومکالمت خداوندی کی رو سے محدث، مجدد، امام آخر الزمان ہونے کا دعویٰ۔
۴…
مسیح موعود ہونے کا دعویٰ۔
۵…
ختم نبوت کے جدید معنی، یعنی یہ کہ نبی اکرمﷺ کی مہر تصدیق سے نبوت مل سکتی ہے اور میں اسی نہج سے نبی ہوں۔
۶…
ظلی، بروزی، حلولی نبی… رسول اﷲﷺ کے اوتار بلکہ عین محمدؐ۔
۷…صاحب کتاب، صاحب شریعت نبی، ایسا ہی نبی جیسے سابقہ نبی گذرے ہیں۔ صاحب شریعت جدیدہ، کہ قرآن کریم کے جہاد (قتال بالسیف) جیسے حکم کو منسوخ بلکہ حرام قرار دے دیا۔
۸…
آخری نبی۔
۹…
جدا گانہ دین ، جداگانہ امت، مسلمانوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے ہوئے ان سے ہر معاملہ میں علیحدگی اور قطع تعلق۔
ان کے ان دعاوی کے سلسلے میں ہمارے علماء حضرات نے ان سے مناظرے کرنے شروع کئے اور ان پر کفر کے فتوے لگائے۔ علماء کی طرف سے عائد کردہ کفر کے فتوؤں کی حیثیت کیا ہوتی ہے اور درحقیقت ہونا کیا چاہئے یہ بات سمجھنے کے قابل ہے۔
۱… اسلام، خدا کی طرف سے عطاء کردہ دین ہے۔ دین کے معنی ہیں نظام زندگی یا ضابطۂ حیات۔ یہ نظام باضابطہ عملی شکل اپنی آزاد مملکت میں اختیار کر سکتا ہے۔ اس مملکت میں اس کے احکام واقدار قوانین حکومت کی حیثیت سے نافذ ہوتے ہیں۔ اگر اپنی مملکت نہ ہو تو ان کی حیثیت محض وعظ یا اخلاقیات کی رہ جاتی ہے۔
۲… جو مملکت، اسلام کو الدین کی حیثیت سے اختیار اور متشکل کرنے کے لئے وجود میں آئے۔ اسے اسلامی مملکت کہا جاتا ہے۔ جس کا ضابطہ آئین وقوانین قرآن کریم ہوتا ہے۔
۳… شق نمبر۲ سے واضح ہے کہ اسلامی مملکت درحقیقت ایجنسی ہوتی ہے۔