حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
عکسِ خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی اور بکھرجائوں تو مجھ کو سمیٹے نہ کوئی اوپرلکھے گئے کئی شواہد سے اچھے گھروں اور پُر آسائش سامانِ حیات کا جواز ضرور ملتاہے تاہم یہ یاد رہے کہ جتنے بھی فلاسفر ،سائنس دان ،اُدباء،شُعراء اور تخلیقی صلاحیتوں کے ممتاز لوگ گذرے ہیں وہ سادہ گھروں اورکم تر سُہولتوں میں رہنے والے ہوئے ہیں ،اس کی وجہ عین ممکن ہے کہ یہ طریقہ سُنّت کے قریب تر ہے ۔(۶۵)شہروں میں درختوں ،پھلوں اور پھُولوں کی اہمیت : کامیاب حکمران وہی ہے جو اپنی مملکت کے تمام موجوات کے نفع و نقصان کا فکر رکھتاہو ،حضرت مُحمّد ﷺکا شت کاری ،باغبانی ،شجر کاری اور سبزہ زاری میں خصوصی دلچسپی لیتے تھے ، بارش کے لیے دعا مانگتے تو علاقے کے سبزہ زاروں کاذکر اللہ کی بارگاہ میں ضرور کرتے تھے آپ ﷺکایہ نظریہ تھا نیکی کی برکات میں سے ایک یہ ہے کہ نیک آدمی کی وجہ سے بارشوں کانُزول ہوتاہے دنیا اس کی وجہ سے سر سبزو شاداب رہتی ہے۔ آپ ﷺنے فرمایا:جو فاسق آدمی دنیا سے رُخصت ہوتاہے :’’یَسْترِیْحُ مِنْہُ العِبَادُوَالْبِلاَدُوَالشَّجَرُوَالدَّوَابُّ‘‘(6)امام نووی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس ارشادِرسول ﷺمیں فرمایا گیاہے (فاسق وفاجر شخص اس دنیا سے رُخصت ہوتاہے تو )اللہ کے بندے اور جانور (اس کی ایذارسانیوں سے )آرام پاتے ہیں ( اس کی بداعمالیوں کی وجہ سے بارش کانُزول نہیں ہوتا جس کی وجہ سے درختوں اوردیگر نباتات پھلوں اور پھولوں کو شدید محرومی کا شکار ہونا پڑتاہے،ا س لیے جب اس شخص کے مرنے سے یہ رکاوٹ دُور ہوجاتی ہے تو درختوں اورسبزہ زاروں کی ایک تکلیف دُور ہوجاتی ہے اس لیے آپ ﷺنے فرمایا)کہ درخت بھی اس کے مرنے سے آرام پاتے ہیں ۔(7)اس فرمان میں آپ ﷺنے انسانوں ، شہروں ،درختوں اورجانوروں کی راحت کا یکجاتذکرہ فرمایا۔ ؎ محبتوں کے نگر بساتے بلطف واحساں حُضورﷺآئے زمین بنجر میں بھی کھلاتے گلِ گلستاں حُضورﷺآئے سرسبز و شاداب باغیچے کا تصوّر ہی دل و دماغ کو یادِ الٰہی کی ٹھنڈک کا احساس عطاء کرتا ہے ۔ اس لیے باغبانی کو مفید مشغلہ قراردیا جاتاہے ۔زمین پہ بھی گھاس کی سبزچادر ، اس پہ لگے پودوں اور ان کی ٹہنیوں پہ براجمان مختلف رنگ کے پھول ہواکی جنبش سے جب جھُومتے ہیں توکائنات رنگین لگتی ہے ، اللہ نے فرمایا:’’وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُیَسْجُدَانِ ‘‘(8)(بوٹے اور درخت سجدہ کررہے ہیں )آیت میں ’’اَلنَّجْمُ‘‘کے معنیٰ بوٹے اور ستارے دونوں ہیں ۔سات