حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
باب :(۱) قُرآن اور حُسنِ کائنات اللہ کے محبوب ﷺنے جوبیان کیا ،عمل کیا اور جمال آرائی کے اُصول مُرتّب کیے وہ قرآن ہی کی شرح ہے ۔ جن کی مکمّل و ضاحت باقی گیارہ ابواب میں ہے تاہم اللہ کی کتاب میں جومظاہرِجمال و کمالاتِ قدرت کابیان اور اس کی طرف انسانی توجہّ مبذول کروانے کا جونظام ہے وہ اپنی مثال آپ ہے وہ آسمان،ستاروں ،بارش، سبزہ ، زرعی اشیاء ، درختوں ،پھلوں اور پھولوں حتّٰی کہ خودانسان کے حسن وجمال اور اس کے اعضاء کی موزُونیت کو دیکھنے اور اس سے اللہ کی معرفت کا درس لینے کی دعوت دیتاہے کہ ؎ دل آئینۂ ساماں پارہ پارہ کر کے دیکھا جائے ستاروں کو کبھی محوِ نظارہ کر کے دیکھا جائے اس باب میں چند قرآنی آیات اور اسوۂ حبیب ﷺسے یہ بیان مقصود ہے قرآن کریم مناظرومقاماتِ حسن کے نظارے کی دعو ت کیوں دیتاہے؟ اور یہ کہ حسن واخلاق کے پیکر سیّدنا حضرت محمد ﷺہیں ۔(1)حَسَن اور حُسْن:تعریف واطلاق: حَسَنْ :نیک ،اچھا،خوبصورت ،اور حُسْنْ:خوبی ،عمدگی ،( ۲؎ )خوبصورتی اور(۳؎)رونق (1)علمائے لغت کی تعریف کے مطابق لفظِ’’ حُسْن‘‘ سے مراد وہ نظم و ترتیب ہے جو شکوہ وعظمت کے ساتھ کسی چیزمیں ہوتی ہے اور انسان کی عقل اور اس کے تخیّل پر اثرانداز ہو کر لذّت و انبساط پیدا کرتی ہے (2) جیسا کہ بعض دوسرے اصحابِ ذوق کہتے ہیں :’’جمال اس شکوہ وزینت کے معنٰی میں ہے جو تصاویر ومعانی میں پائی جاتی ہے ــ‘‘۔ (۲)اور ایسی حالت ہے جو کسی خوبصورت آدمی یا چیز میں پائی جاتی ہے۔ فلاسفہ کی نگاہ میں حسن و جمال وہ صفت ہے جو اشیاء میں دیکھی جاتی ہے اور آدمی کے اندررضایت وخوشی پیدا کرتی ہے (3)دس صدی پہلے کے مسلمان فلسفی ابنِ سینا کا ماننا یہ ہے کہ کسی بھی چیز کے حسین وخوبصورت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسے جس طرح ہونا چاہے وہ و یسی ہواور بعض اہلِ علم کہتے ہیں :یہ دنیا خیروشر سے مرکب ہے۔ہر چیز کو شر سے پاک رکھنا اور اس میں خیر کے غالب عناصر کو کام میں لانے کانام’’حُسْنْ‘‘ ہے ۔اور یہ حقیقت ہے کہ:اللہ نے دنیا بھر کی اشیا ء کا سب سے زیادہ اور پہلا علم حضرت آدم علیہ السّلام کو دیا ان کے بعد دیگر نبیوں کو اور حضرت آدم علیہ السلام اورسب انبیاء سے زیادہ علم الاشیاء اللہ نے ہمارے نبی محترم ﷺکی تعلیمات، اقوال وافعال اور آپ ﷺکی عادات میں رکھا ہے، اس لیے دنیا بھر کی چیزوں کے استعمال کے حسین وپُرجمال طریقے صرف اور صرف حضرت مُحمد کَریم وحَسین ﷺکی مبارک عادات میں پوشیدہ