حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
لیے بھی یہ حکم کوئی کم وزن نہیں رکھتاہے ،سیدنا حضرت محمّدکریم ﷺکے ہر قول و فعل میں ایسی ہی وسعت اور گیرائی ہے کہ قیامت تک کے انسانوں کی رہبری کے لیے کافی ہے ؎ اس میں وسعت بھی ہے ،رفعت بھی گہرائی بھی اتباع چاہیے ان کی اور جبیں سائی بھی اِس فرمان میں دیوارِقبلہ کے تذکرے کایہ مفہوم نہیں ہے کہ مسجد کی اس دیوار پر صفائی نہ ہونے کا نوٹس حضور ﷺنے لیاتھا،بلکہ اس حکم کی وسعت یہ ہے کہ جس جگہ کو بھی نظرِ انسانی کا سامنا کر ناہوتاہے، اسے گندگی اورکراہت آمیز منظر سے بچانا چاہے ۔(۷۰)پانی ،سبزہ زار اور خوبصُورت چہرے (قلبی سکون): درخت زمین کا زیور ہیں اور اس پُر اگنے والی گھاس اس کاسبز رنگ ہے جو آنکھوں کو بھلالگتاہے ۔ سیّدنامحمد ﷺکا حکم ہے کہ سفرمیں جانوروں کو اس طرف سے لے جائو جدھر ان کو چارہ ملے آپ ﷺفرمایا کرتے تھے جودرخت اُگائے یاکھیتی لگائے اس میں سے انسان جانوریاپرندہ یاکوئی درندہ بھی کھائے گاتوبھی اس لگا نے والے کو اجر ملے گا۔(31)آپ ﷺنے فرمایا : تین چیزیں آنکھوں کو جِلابخشتی ہیں (۱)سبزہ کی طرف دیکھنا(۲)بہتے پانی کانظارہ کرنااور (۳) خوبصورت چہرے کی زیارت کرنا۔(۴)ایک روایت میں ہے:محبوب پر نظر اور پھلوں کودیکھنا (۵)سُرمہ لگانا۔(32)(اگلے عنوانات میں عنوان نمبر۷۱تک اسی حدیث کی شرح ہے )حضرت انس رضی اللہ عنہ سیدنامحمدکریم ﷺکی دلچسپیاں اور محبوب چیزیں بیان کرتے تھے، وہ فرماتے ہیں :آ پ ﷺکو سبزرنگ پسند تھا ،اہلِ جنّت کا لباس بھی سبز ہوگا اور ہمارے (صحابہ رضی اللہ عنہم )میں معروف تھا کہ آپ ﷺکو سبزہ پسند تھا(33)اس حدیث کی بنا پر یہ کہنا بجا ہے کہ پھل دار درخت ،پھو لدار بیلیں ،باغات اورگھاس ، لہلہاتے کھیت ،زمین کو شاداب رکھنے والی جڑی بُوٹیاں آپ ﷺکو پسند تھیں ،ذرادیکھیے قرآنِ کریم نے یہ ان کے ذوقِ نظرکی بات کی ہے ۔’’فَأَنبَتْنَا بِہِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَہْجَۃٍ‘‘ (34)(پھر ہم نے اس (پانی ) سے سر سبز باغ اُگائے)’’حَدَائِقَ وَأَعْنَاباً‘(35) ((اپنے نبی کے ماننے والوں اور پرہیز گاروں کے لیے)ہم نے (جنّت میں رکھے ہیں ) باغ اور انگور)اس ماں دھرتی یعنی زمین کو حسین بنانے والوں کو کلام ِ الٰہی یوں خراجِ تحسین پیش کیا:’’وَأَثَارُوا الْأَرْضَ وَعَمَرُوہَا أَکْثَرَ مِمَّا عَمَرُوہَا‘‘(36) (انہوں نے زمین کو جوتااور اس سے زیادہ آباد کیا جو انہوں آباد کیا ) جس طرح آپ ﷺآسمان کو دیکھتے اس کی رعنائی، بلند ی ،مضبوطی ،اس میں جڑے ستارے ،چاند سورج اور کبھی بادلوں کو دیکھتے