حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
کے علاوہ ہر پرندہ پراپنی صفات میں ایک عظیم شاہکار ہے ،ان میں سے کتنے ہی پرندوں پراہلِ علم نے تحقیقات کی ہیں توہر پرندہ اللہ کی توحید کی لاتعداد گواہیاں پیش کرتانظر آیا۔ ؎ کہیں سبزے میں چشمک گُل ہوا کہیں نالہ زاربُلبل ہوا (۹)بارش ،خوشنماباغ ،پھولوں اور پھلوں سے مزیّن کھیتیاں : گزشتہ سطورمیں آیات کی روشنی میں اللہ کی جس معرفت کا ذکر ہوا،سیدنا حضرت محمد کریم ﷺنے اس سرزمین اور قدرتِ الٰہی کے دیگر مظاہر کو اسی نظر سے دیکھا ، اسی تدبّراور نکتۂ نظر سے اللہ کے بنائے ہوئے شاہکار وں کو دیکھنا ہرانسان کے لیے مفید ہے ۔آپ ﷺبارش کو زمین کی زینت قرار دیتے تھے اور اللہ سے دعا فرماتے تھے:’’اَللَّھُمَّ اَنْزِلْ عَلَیْناَفِی اَرْضِنَازِینَتَھَا۔ ‘‘(25)(اے اللہ ہماری زمین پر اس کی زینت (بارش )نازل فرما!)یعنی پانی برساکر اس میں پھل ،غلّہ ،میوہ جات ،پھول اور گھاس سے اسے مزین فرمادے ۔ ؎ پھول کھلیں کلیاں لہرائیں کونپلیں پھر شاخوں پہ آئیں نبی اکرم ﷺکے ان الفاظ کے جواب میں قرآنِ مجید کی مختلف آیتوں میں زمین کے مُخْتلِفْ مَناَظر کی خوبصورتی بیان کی گئی ہے جن کی دعا حضور ﷺکی اور خداوندِعالم انسانوں کو ان خوبصورت مناظرکی جانب متوجہ کرتا ہے اور ان میں غورو فکر کاحکم دیتاہے :وَأَنزَلَ لَکُمْ مِّنَ السَّمَاء ِ مَائً فَأَنبَتْنَا بِہِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَہْجَۃٍ ‘‘(26)(اور تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایاہے پھر ہم نے اس سے خوشنما باغ اگائے ہیں ) ؎ سلامی کو جھکے جاتے ہیں اشجار ہوا کا ایک جھونکا آرہاہے اس آیت میں پھولوں ،درختوں ،باغوں اور دوسری اگنے والی چیزوں کے ذریعہ زمین کے حُسْن کی تجلّی خداکی جانب منسوب کی گئی ہے تاکہ وہ اسے دیکھنے والے انسان کی مُسّرت کا سبب بنے۔دوسری آیت میں ارشاد ہوتاہے :أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللّٰہَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاء ِ مَاء ً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّۃً إِنَّ اللّٰہَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ۔(27)(کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایاتو اس سے زمین سر سبز وشاداب ہو جاتی ہے، یقینااللہ بہت زیادہ مہربان اور حالات کی خبر رکھنے ولاہے )ان آیتوں میں برستے پانی ،خوش نما باغوں اور گھا س جیسی سر سبز و شاداب اور بہارآفریں اشیاء کو ذکر کر کے انسان کو یہ دعوت دی گئی ہے کہ وہ ان خوبصورت،لطیف وخوشبودار نباتات سے یہ سمجھے کہ اس کا بھی وہی خالق ہے جو ان چیزوں کا مالک ہے ۔اس نے آخرت کی یاد کے لیے پھل پھول دیے ہیں ، آپ ﷺنے فرمایا:مجھے جنت