حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
زیادہ ہوں تو اللہ معاف کر دیتے ہیں ۔(7)ان مثالوں سے ایک مقصد تو فہمِ دین میں آسانی تھی تو دوسری طرف یہ اشارہ بھی مقصود تھا کہ رَبِّ کائنات نے اس سر زمین کو جس حُسْن و خوبصورتی سے نوازا ہے ،اس کے نظاروں سے محظوظ ہو کر اپنے محبوبِ حقیقی کی یادوں کو تازہ کیا جائے ؎ شبنم شبنم پگھلی پگھلی یادیں ہیں میرا غم تو صحرا ڈھونڈتارہتاہے(۱۰۰)سیدِدو جہاں ﷺاور عطریات و خوشبویات اور باطنی خوشبو : رحمتِ عالم ﷺجب دنیا میں تشریف لائے آپ ﷺکے جسمِ اطہر پر کوئی ایسی چیز نہ تھی جسے دھونا پڑتا ، غسل کی ضرورت بھی نہ تھی ،نور اور خوش بو سے ملاجلا ماحول گھر میں پیدا ہوا ،آپ ﷺجس گلی سے گذرتے وہاں دیر تک مہک رھتی ،جس سے ہاتھ ملا تے یا کسی کے سر پہ ہاتھ رکھتے وہاں مشک و عنبر سے پیاری فضا ہوجاتی ، اس کے باوجود آپ ﷺعطریات استعما ل کرتے تھے ،خوشبو کو فوائد و بر کات کے آئینہ میں اگر دیکھا جائے تو تصویر یہ نظر آتی ہے کہ یہ سب نبیوں کی سُنت ہے ، ہر انسان کی محبوب ترین چاہت ہے ۔سب سے بڑی خوبی جسم انسانی کی یہ ہے کہ اس کے جسم ،دانتوں ،لباس اور ماحول میں بدبو نہ ہو ،اسی لیے عیدین اور جمعہ کے دن خصو صاً اور باقی ایام میں عموماً خوشبو کی ترغیب دی گئی ہے، نبی علیہ السّلام نے غسل ، مسواک اور لباس کی صفائی کی اہمیت واضح فرما کر گھر اور مسجد کے ماحول کو دل پسند بنانے کی ترغیب دی ، مزید یہ کہ لباس ،داڑھی اور جسم پر خوشبو کو بھی خو ب متعارف کروایا تا کہ کسی مسلمان سے بد بو نہ آئے ،آپ ﷺمجسّمہء خیر و برکات تھے ،آپ ﷺکی باتیں مُعَطّر اور ان کی ہر ادا منوّر تھی، حضرت عائشہ حضرت جابر اور حضرت وائل رضی اللہ عنہم کا مشترکہ بیان ہے کہ آپ ﷺکی ہتھیلی گویا عطّار کی تھیلی تھی ،خواہ خوشبو لگائیں یا نہیں ۔جو آپ ﷺسے مصافحہ کر تا تو تمام دن اس کا ہاتھ خوشبو دار رہتا ،اگر کسی بچے کے سر پر ہاتھ رکھ دیتے تو دوسرے بچوں کے درمیان وہ خوشبو سے ممتاز ہو جاتا تھا اورپہچان لیا جاتا کہ آج آپ ﷺنے اس کے سر پہ ہاتھ پھیرا ہے (8) ؎ گلشن میں بندوبست برنگِ دِگر ہے آج قُمری کا طوق حلقہ ء بیرونِ درہے آج سیدنا حضرت محمد کریم ﷺکی خواہش یہ تھی کہ وہ ہر اس جگہ کو پا ک اور معطّر رکھنا چاہتے تھے ، جہاں انسان رہتے اور بستے ہیں (دیکھیے عنوان نمبر۶۴،۶۸،۶۹،۷۱،۷۶،۷۷ ) عبادات کے لیے اسی ماحول کو پسند فرمایا٭سیدنا حضرت محمّد ﷺنے جمعہ و عیدین میں خو شبو کے استعمال کی تر غیب دی (9)٭سونے سے پہلے اور بعدخوشبواور