حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
(۱۰۳)حضور ﷺ،کھانا ،عورت خُوشبو(اور مہندی): دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ہو ، جس کی کچھ خاص مرغوبات اس آسمان کے نیچے نہ ہوں ۔ ایک خاوند کے اس راز سے اگر کوئی پردہ اٹھا سکتاہے او ر جامع ترین تبصرہ کر سکتا ہے تو وہ صرف بیوی ہو سکتی ہے ۔ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدّیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حُضورِ اکرم ﷺکو تین چیزیں محبو ب تھیں :کھانا،عورت اور خوشبو ۔کھانا تو آپ ﷺکو مرضی کا نہ مل سکا تاہم دوسری ( دونوں نعتیں ) مل گئیں ۔ (26) سیددوعالم ﷺکے عہدِ مبارک میں آپ ﷺکی ازواج اور تمام مؤمن عورتیں خوشبو کا استعمال لازمی کرتی تھیں حُضورِ شمع ہدایت ﷺاُمّت کے روحانی باپ اور کامل مربّی ہیں ،آپ ﷺکی ازواج مکرّمات علیہ الصّلوات والرّضوان اُمّت کی مائیں ہیں ،انہوں نے اُمّت کی تربیت میں بڑا کر دار ادا کیا ہے خواتینِ عہدِ نبوی ﷺکی سب سے بڑی عالمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی اُمّت کی ماں ہیں ۔آئیے ان کے درِ دولت سے راہنمائی لیتے ہیں ؟سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک خاتون نے ان کے قیامِ مکہ کے دوران پوچھا کہ (سر کے بالوں پر )مہندی کے بارے میں آپ کیا فرماتی ہیں ؟فرمایا’’حَبیْبی صلَّی اللّٰہ علیہ وَسلَّم یُعْجہُ،لَونُہٗ ویَکرہُ ریحَہٗ ‘‘’’میرے محبوب ﷺکو اس کارنگ تو پسند تھا ،بو پسند نہ تھی تم حیض کے دوران (جب شوہر کے قریب نہیں جانا ہوتا)مہندی لگا یا کرو ! (27)(۱)زینت کے سلسلہ کا ایک ادب یہ معلوم ہوا کہ عورت کو خاوند کی پسند کا خیال رکھنا چاہیے۔(۲)دیگر خواتین کو آپ رضی اللہ عنہا نے مشورہ دیا کہ تم بھی مہندی کی بد بو کی وجہ سے اسے لگانے کے لیے وہ دن منتخب کر لو جن میں شوہر کا قُرب نہیں ہوتا(ایک خاتون کے لیے نامناسب ہے کہ اس کے خاوند کو اس میں سے بد بو آئے)(۳)خوشبو کا اہم مقصد شوہر کو خو ش رکھنا ہے تو ان کی پسند کا لحاظ رکھنا چاہیے ،یہ مشورہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ہے ،جنہوں نے مثالی ازدواجی زندگی گذاری ہے، ہمارے لیے جہاں حضور ﷺلائقِ تقلید ہیں ،وہاں آپ ﷺکے صحابہ رضی اللہ عنہم وصحابیات رضی اللہ عنہن کے اعمال بھی راہنماہیں ۔(۱۰۴)شادی ،خوشبو،پر کشش مرداورخواتین: عہدِنبوی ؐمیں ہر خوشی کے مو قعہ پر عطرکا استعمال عام تھا ،حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ شب زفاف کے بعد دن میں سیددو عالم ﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے تو خاص قسم کی خوش بو کے اثرات ان کے لباس سے ہوید ا تھے ۔(28) سیدنا محمد کریم ﷺنے ایک خاتون کا گھر آباد رکھنے اور میاں بیوی میں باہمی اُلفت بر قرار رکھنے